پاکستان میں ہنڈا سوِک 2022 کے تین ویرینٹس ملیں گے

0 637

ہنڈا سوِک 2022 کی بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات کمپنی نے گاڑی کے ویرینٹس، انکی قیمتوں اور بکنگ کے بارے تفصیلات جاری کی تھیں۔

ویرینٹس

نئی ہنڈا سوِک 2022 کے پاکستان میں تین ویرینٹس آئیں گے جو کہ ذیل میں درج ہیں۔

  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک ٹربو M-CVT
  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک اوریل ٹربو M-CVT
  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک RS ٹربو LL-CVT

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نئی آنے والی سوِک میں 1800 سی سی انجن یا مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آنے والا ویرینٹ نہیں دیا گیا۔ ہنڈا سوِک کے 1500 سی سی انجن کے ساتھ آنے والے تینوں ویرینٹس میں ٹربو چارجڈ انجن دئیے گئے ہیں لیکن M-CVT اور LL-CVT والا کیا معاملہ ہے؟

دو CVT ورژنز میں قدرے مختلف گیئرنگ ریشوز ہیں اور مختلف انجن کے سائز کے ساتھ آتے ہیں۔ کمپنی امریکی مارکیٹ میں M-CVT کے ساتھ 2000 سی سی والا لوئر ویرینٹ جبکہ LL-CVT کے ساتھ 1500 سی سی والا ٹاپ ویرینٹ سوک پیش کر رہا ہے لیکن سمجھ نہیں آتا کہ پاکستان میں پیش کیے جانے والے ویرینٹس کے ساتھ یہاں کیا ہو رہا ہے۔

عارضی قیمتیں

سوک 2022 کے تینوں ویرینٹس کی قیمتیں 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں جو کہ ذیل میں درج ہیں۔

  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک ٹربو M-CVT کی قیمت – 51 لاکھ روپے
  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک اوریل ٹربو M-CVT کی قیمت – 54 لاکھ روپے
  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک RS ٹربو LL-CVT کی قیمت – .561 لاکھ روپے

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ عارضی قیمتیں ہیں، یعنی کمپنی اب بھی قیمتوں میں ردوبدل کر سکتی ہے۔

بکنگ کی قیمت

کمپنی کے مطابق ہنڈا سوک 2022 کے کسی بھی ویرینٹ کی بکنگ کیلئے آپ کو 1200000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

کمپنی نے صارفین سے کہا ہے کہ کمپنی نے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ براہ کرم ادائیگی (PO/DD) صرف ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لیمیٹیڈ/کسٹمر کے نام کے اکاؤنٹ کے حق میں کریں اور بکنگ کی مزید تفصیلات کے لیے قریبی ہنڈا 3S ڈیلرشپ پر جائیں۔

نئی ہنڈا سِوک کے بارے میں بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن آئیے فی الحال گاڑی کے مختلف ویرینٹس بارے میں بات کرتے ہیں۔ ان تینوں ویرینٹس میں کیا فرق ہے؟ ان کی قیمتیں 50 لاکھ سے زیادہ کیوں ہیں؟ گاڑی کے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت 60 لاکھ تک کیوں ہے؟کیا آپ کے پاس ان سوالات کے جوابات ہیں؟ براہ کرم نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.