چیری ٹیگو 4 پرو اور ٹیگو 8 پرو کی قیمتیں
چیری نے گندھارا نیسان لیمیٹِڈ کیساتھ اشتراک کرتے ہوئے پاکستان میں قدم رکھا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں دو گاڑیاں متعارف کروائی ہیں۔ جن میں سے ایک 7 سیٹر کراس اوور ٹیگو 8 پرو جبکہ دوسری 5 سیٹر کراس اوور ٹیگو 4 پرو ہے۔ دونوں ماڈلز کا ڈلیوری ٹائم جون 2022 ہے۔
آفیشل قیمتیں
چیری کراس اوور ایس یو وی کی ایکس فیکٹری قیمتیں یہ ہیں۔
چیری ٹیگو 5 پرو 6599000 روپے
چیری ٹیگو 8 پرو 4599000 روپے
بکنگ
چیری نے دونوں کراس اوور کے لیے بکنگ کھول دی ہے۔ ٹیگو 8 پرو کی بکنگ کیلئے 15 لاکھ روپے جبکہ ٹیگو 4 پرو کی بکنگ کیلئے ۔10 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔
چیری ڈیلرشپ پر 8 پرو کے یونٹس ڈسپلے کیے گئے ہیں۔ آپ 7 سیٹر ٹیگو 8 پرو دیکھنے کے لیے اپنی قریبی ڈیلرشپ پر جا سکتے ہیں اور اسے اپنی فیملی کیلئے بُک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیگو 4 پرو کے یونٹس اپریل 2022 کے پہلے ہفتے میں ڈیلرشپ پر موجود ہوں گے۔ اگر آپ 5 سیٹر 4 پرو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ ابھی کار بُک کر سکتے ہیں لیکن آپ کو اسے دیکھنے کے لیے تقریباً ایک ہفتہ انتظار کرنا پڑے گا۔
قیمت اور بکنگ کی تفصیلات کے بعد اگلا سوال یہ ہے کہ نئے چیری کراس اوور میں کیا فیچرز پیش کیے جا رہے ہیں؟ جواب یہ ہے: چیری ٹیگو 8 پرواور 4 پرو کے فیچرز کی تفصیلات۔
مقابلہ
ٹیگو 8 پرو کا مقابلہ 7 سیٹر چنگان اوشان X7 کمفرٹ، DFKS گلوری 580 پرو، کِیا سورینٹو اور ٹویوٹا فارچیونر سے ہوگا جبکہ ٹیگو 4 پرو کِیا سٹونک، MG HS اور پیجو 2008 کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔
چیری کراس اوور کے ان کے حریفوں کے ساتھ تفصیلی موازنہ اور دونوں کاروں کے پہلے نظر کے جائزوں کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔ دریں اثنا، کمںٹس سیکشن میں 8 پرو اور 4 پرو کے بارے میں اپنے پہلے خیالات کا اظہار کریں۔