اوشان X7 فیوچر سینس بمقابلہ ہیوںڈائی ٹوسان – تفصیلی موازنہ

0 2,900

اس آرٹیکل میں اوشان X7 فیوچر سینس کا موازنہ مشہور ساؤتھ کورین ایس یو وی ہیونڈائی ٹوسان کے ساتھ کریں گے۔ خیال رہے کہ یہ دونوں ٹاپ آف دی لائن ویریںٹس ہیں۔

سائز کے لحاظ سے اوشان X7 ٹوسان سے بڑی کار ہے۔ اوشان X7 کی لمبائی 4730 ملی میٹر، چوڑائی 1870 ملی میٹر اور اونچائی 1720 ملی میٹر ہے جبکہ ٹوسان کی لمبائی 4480 ملی میٹر، چوڑائی 1850 ملی میٹر اور اونچائی 1660 ملی میٹر ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

اگرچہ اوشان X7 میں ٹوسان میں سے چھوٹا انجن دیا گیا ہے لیکن اوشان X7 کی پاور ٹوسان سے دئیے گئے انجن سے زیادہ ہے۔ اوشان X7 میں 1500 سی سی ٹربوچارجڈ TGDI یورو 6 انجن دیا گیا ہے جو 185 ہارس پاور اور 300Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اسی طرح  ٹوسان میں 2000 سی سی MPi یورو 5 انجن دیا گیا ہے جو 155 ہارس پاور اور 196Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

اوشان  X7میں چار ڈرائیو موڈز کے ساتھ 7 اسپیڈ DCT ٹرانسمشن دی گئی ہے جبکہ ٹوسان میں تین ڈرائیو موڈز کے ساتھ 9 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہے۔ اس کے علاوہ اوشان X7  فرنٹ وہیل ڈرائیو ہے جبکہ ٹوسان الٹیمیٹ آل وہیل ڈرائیو ہے۔

اوشان X7 میں سٹارٹ/سٹاپ ٹیکنالوجی ہے جو گاڑی رُک جانے پر انجن کو خود بخود بند کر دیتی ہے۔ یعنی اوشان X7 ٹوسان سے زیادہ طاقت اور فیول ایوریج  رکھتی ہے۔

ایکسٹیرئیر

ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو اوشان X7 ٹوسان سے کہیں بہتر نظر آتی ہے۔ دونوں کاروں میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، ایل ای ڈی DRLs، ایل ای ڈی ٹیل لائٹس، الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل، ریٹریکٹیبل، ہیٹِڈ سائیڈ ویو مررز، پاورڈ ٹیل گیٹ، پینورامک سن روف اور ٹرنک اوپنر بٹن کے ساتھ ایک سمارٹ کی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹوسان میں کارنرنگ لائٹس اور اوشان X7 میں بڑے پہیے اضافی فیچرز کے طور نظر آتے ہیں۔ اوشان X7 میں 19 انچ جبکہ ٹوسان میں 18 انچ کے الائے ویلز ہیں۔

انٹیرئیر

ایکسٹیرئیر کی طرح اوشانX7  کا انٹیرئیر بھی ٹوسان سے بہتر ہے۔ اوشانX7 میں فاکس  پرفوریٹِڈ لیدر سیٹسں ہیں جن میں 6 وے پاور ایڈجسٹ ایبل، ہیٹِڈ، وینٹی لیٹِڈ ڈرائیور اور فرنٹ پیسنجر سیٹس جیسے فیچرز نظر آتے ہیں۔ ٹوسان میں بھی لیدر سیٹسں ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں 8 وے پاورڈ ڈرائیور اور فرنٹ پیسنجز سیٹس اور ڈرائیور سیٹ میں 2 وے لمبر سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

اوشان X7 فیوچرسینس میں آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول ہے، جبکہ ٹوسان الٹیمیٹ AWD)) میں ڈوئل زون آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول ہے۔ دونوں کاروں میں رئیر اے سی وینٹ ہیں۔ اوشان X7 کے سٹیئرنگ وہیل میں صرف ٹِلٹ ایڈجسٹمنٹ ہے جبکہ اور ٹوسان میں ایک ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپِک ایڈجسٹمنٹ نظر آتی ہے۔

اوشان X7 فیوچرسینس میں 7 انچ کا LCD کلسٹر ہے جبکہ ٹوسان الٹیمیٹ میں 4.2 انچ کا TFT LCD میٹر کلسٹر ہے۔ ٹوسان میں انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین کا سائز 10.1 انچ جبکہ اوشان X7 فیوچرسینس میں 10.25 انچ ہے۔ دونوں سکرینز میں وائرلیس اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کارپلے کنیکٹیویٹی ہے لیکن اوشان ایکس 7 فیوچر سینس میں وائس ریکگنیشن بھی ہے۔

حفاظت

اوشان X7 فیوچرسینس میں ٹوسان الٹیمیٹ AWD سے زیادہ سیفٹی فیچرز ہیں۔ گاڑی میں ایڈاپٹیو کروز کنٹرول، فارورڈ کولیژ وارننگ، آٹو ایمرجنسی بریکنگ، 360° کیمرہ، سمارٹ پروکسیمٹی انٹری، اسمارٹ ایگزٹ، ٹی پی ایم ایس (ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم)، فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز، ڈی وی آر (ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر) آن بورڈ کار ڈائگناسٹک سسٹم اور چار ایئر بیگز ہیں۔

دوسری طرف ٹوسان الٹیمیٹ AWD میں صرف سٹینڈرڈ کروز کنٹرول، ڈائنامِک گائیڈلائنز کے ساتھ رئیر کیمرہ اور 2 ایئر بیگز ہیں۔

دونوں کاروں میں ملتے جلتے سیفٹی فیچرز ہیں۔ جن میں EBD (الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن) کے ساتھ ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم)،  BA(بریک اسسٹ)، TC (ٹریکشن کنٹرول)، ASP (الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام) اور ہل ہولڈ اینڈ ڈیسنٹ کنٹرول شامل ہیں۔

قیمت

دونوں کراس اوورز کی قیمت تقریباً ایک جیسی ہے۔ نئے لانچ ہونے والی چنگان اوشان X7 فیوچرسینس کی قیمت 5950000 روپے ہے جبکہ ٹوسان الٹیمیٹ AWD کی قیمت 5999000 روپے ہے۔

ہمارے خیال میں اوشان X7 فیوچرسینس ہیونڈائی ٹوسان الٹیمیٹ AWD سے بہتر پیشکش ہے۔ یہ زیادہ طاقتور اور محفوظ بھی ہے۔ آپ اِن دونوں میں سے کس گاڑی کا انتخاب کریں گے۔ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Oshan X7 vs Tucson

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.