چنگان اوشان X7 بمقابلہ MG ایچ ایس – تفصیلی موازنہ
ایک نئی کراس اوور چنگان اوشان X7 مارکیٹ میں لانچ کی گئی ہے جس کے دو ویرینٹس (5 سیٹر فیوچرسینس، 7 سیٹر کمفرٹ) دیکھنے کو ملتے ہیں۔
اوشان X7 مارکیٹ میں کراس اوورز کیساتھ مقابلہ کرتی نظر آتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اوشان X7 کا موازنہ ایم جی ایچ ایس کے ساتھ کریں گے۔
سائز
اوشان X7 ایم جی ایچ ایس سے زیادہ لمبی اور انچی ہے۔ اوشان X7 کی لمبائی 4730 ملی میٹر، چوڑائی 1870 ملی میٹر اور اونچائی 1720 ملی میٹر ہے جبکہ ایم جی ایچ ایس کی لمبائی 4574 ملی میٹر، چوڑائی 1876 ملی میٹر اور اونچائی 1685 ملی میٹر ہے۔
انجن اور ٹرانسمشن
دونوں گاڑیوں کا انجن ایک جیسا ہے لیکن ٹیکنالوجی اور پاور کے اعداد و شمار مختلف ہیں۔ اوشان X7 میں 1500 سی سی ٹربو چارجڈ TGDI Euro-6 انجن ہے جو 185 ہارس پاور اور Nm300 ٹارک پیدا کرتا ہے۔ MG HS میں 1500 سی سی ٹربو چارجڈ Euro-5 انجن ہے جو 160 ہارس پاور اور Nm250 ٹارک پیدا کرتا ہے۔
دونوں کراس اوور میں 7-اسپیڈ DCT گیئر باکس اور چار ڈرائیو موڈز ہیں۔ ہمارے پاس موجود تفصیلات کے مطابق ایم جی ایچ ایس اوشان X7 سے زیادہ طاقتور نظر آتی ہے۔
اوشان X7میں سٹارٹ/سٹاپ ٹیکنالوجی ہے جو گاڑی کے رک جانے پر انجن کو خود بخود بند کر دیتی ہے۔ یعنی اوشان X7 ایم جی ایس سے زیادہ ایندھن کی بچت کرتی ہے۔
ایکسٹیرئیر
ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو دونوں چینی کراس اوورز خوبصورت گاڑیاں ہیں۔ اِن کا ایکسٹیرئیر دیکھنے میں مختلف ہیں لیکن ایک جیسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ دونوں گاڑیوں میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، ایل ای ڈی ڈی آر ایل، ایل ای ڈی ٹیل لائٹس، الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل، ریٹریکٹ ایبل، ہیٹِڈ سائڈ ویو مررز، پاورڈ ٹیل گیٹ، پینورامک سن روف اور ٹرنک اوپنر بٹن کے ساتھ ایک کی بھی دی گئی ہے۔
دونوں گاڑیوں میں فرق صرف اتنا ہے کہ اوشان X7 میں 19 انچ جبکہ اور MG HS میں 18 انچ کے الائے ویلز ہیں۔
انٹیرئیر
انٹیرئیر کی بات کی جائے تو اوشان X7فیوچرسینس زیادہ فیچرز دئیے گئے ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں چمڑےہیٹِڈ لیدر سیٹس ہیں لیکن اوشانX7 کی سیٹس وینٹی لیٹِڈ (ہوادار) بھی ہیں۔ اوشان X7فیوچرسینس میں 6 وے پاورڈ ڈرائیور سیٹس اور فرنٹ پیسنجر سیٹس ہیں جبکہ MG HS میں 6 وے پاورڈ ڈرائیور اور 4 وے پاورڈ فعنٹ پیسنجز سیٹس ہیں۔
اس کے علاوہ ایم جی ایچ ایس میں ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول ہے جبکہ اوشان X7فیوچرسینس میں آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول ہے۔ دونوں گاڑیوں میں رئیر AC وینٹس دئیے گئے ہیں۔ اوشان X7 میں سٹیئرنگ وہیل میں صرف ٹَلٹ ایڈجسٹمنٹ نظر آتی ہے جبکہ MG HS میں ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپِک ایڈجسٹمنٹ ہیں۔
ایم جی ایچ ایس میں 12.3 انچ کا TFT LCD میٹر کلسٹر ہے جبکہ اوشان X7 فیوچرسینس میں 7 انچ کا LCD کلسٹر ہے۔ MG HS میں انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین کا سائز 10.1 انچ جبکہ اوشان X7 میں 10.25 انچ ہے۔
سیفٹی فیچرز
اوشان X7فیوچرسینس میں MG HS کے مقابلے میں زیادہ سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔ دونوں کاروں میں ایڈاپٹیو کروز کنٹرول، فارورڈ کولیژن وارننگ، آٹو ایمرجنسی بریکنگ، EBD(الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن) کے ساتھ ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم)، BA (بریک اسسٹ)، TC (ٹریکشن کنٹرول)، ESP (الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام) شامل ہیں۔ ہل ہولڈ اینڈ ڈیسنٹ کنٹرول، ٹی پی ایم ایس (ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم) اور رئیر پارکنگ سینسرز نظر آتے ہیں۔
اوشان X7میں سمارٹ پراکسیمیٹی انٹری، سمارٹ ایگزٹ، فرنٹ پارکنگ سینسرز، DVR(ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر) اور آن بورڈ کار ڈائیگنوسٹک سسٹم جیسے اضافی فیچرز موجود ہیں۔
ایم جی ایچ ایس میں بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ، لین کیپ اسِسٹ اور 6 ایئر بیگز جبکہ اوشان X7 میں چار ایئر بیگز ہیں۔
قیمت
ان دونوں گاڑیوں کے قیمت میں بڑا فرق پایا جاتا ہے۔ ایم جی ایچ ایس کی قیمت 8900000 روپے ہے جبکہ اوشان X7کی قیمت 5950000روپے ہے۔
واضح طور پر ایم جی ایچ ایس کی قیمت اوشان X7 سے کہیں زیادہ ہے۔ آپ ان دونوں میں سے کون سی گاڑی کا انتخاب کرنا پسند کریں گے؟ اور کیوں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔