پاک سوزوکی نے بائکس پر نئی آفر لگا دی

0 24,500

قیمتوں میں اضافہ اور پیداوار میں کمی گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اب کچھ کم ہو گئی ہے لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے کار اور بائکس کی گرتی ہوئی سیلز نے مینوفیکچررز کو ایک کے بعد ایک نئی آفر متعارف کروانے پر مجبور کر دیا ہے۔ یاماہا پاکستان کے بعد اب پاک سوزوکی نے بھی بائکس کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین آفر کا اعلان کیا ہے۔ یہ محدود آفر سوزوکی بائکس کے مداحوں کے لیے اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کا بہترین موقع ہے۔

اس خصوصی پیشکش کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک کم ڈاؤن پیمنٹ ہے۔ خیال رہے کہ پاک سوزوکی نے ڈاؤن پیمنٹ کی شرط کو پچھلے 35 فیصد سے کم کر کے اب 25 فیصد کر دیا ہے۔ صرف یہی نہیں، اس کے علاوہ کمپ ی نے بائک کیلئے پروسیسنگ فیس میں بھی 5000 روپے کی خاطر خواہ کمی کر دی ہے۔

پاک سوزوکی نے اس آفر کو صارفین کیلئے مزید دلکش بنانے کیلئے 24 ماہ میں آسان ادائیگی کیلئے انسٹالمنٹس کا منصوبہ بھی پیش کیا ہے۔ 24 ماہ کا ہ ٹائم فریم آپ کو سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کیلئے آپ کے ماہانہ بجٹ کو آسان بناتے ہوئے اپنی ادائیگیوں کو آسان بنانے کی اجازت دیتا ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کے فائدے کیلئے ایک اور آسانی پیدا ہے  کی گئی ہے یعنی کہ اب خریدار PayPro کے ذریعے اپنی قسطیں ادا کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے۔

چونکہ یہ پیشکش ایک محدود مدت کیلئے ہے اسی لیے اپنے لیے سوزوکی بائک خریدنے کا موقع ضائع نہ کریں۔

یاماہا پاکستان کی آفر

ایک ہفتہ قبل کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں یاماہا پاکستان نے اپنے ‘نیو ایئر سرپرائز’ کے طور پر ایک بہترین انسٹالمنٹ آفر کا اعلان کیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ 8 ماہ کے ادائیگی کے پلان اور 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ اب آپ کوئی بھی یاماہا کی بائک حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں اہم بات یہ ہے کہ یہ آفر صرف پاکستان کے مخصوص شہروں میں کارآمد ہے جبکہ ماہانہ قسط 25000 روپے ہوگی۔

پاک سوزوکی کی اس نئی پیشکش کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.