آلٹو سے سستی الیکٹرک کار پاکستان میں آنے کیلئے تیار

0 16,326

جہاں ایک طرف پیٹرول اور گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں نے صارفین کو پریشان کر رکھا ہے وہیں ہم آپ کیلئے ایک اچھی خبر لے کر آئے ہیں۔ ریگل آٹوموبائلز پاکستان میں ایک چھوٹی الیکٹرک کار لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو پاور اور پرفارمنس کے لحاظ سے کافی اچھی ہوگی۔

یہ ایک 4 سیٹر ہیچ بیک کار ہے جو کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 15 لاکھ پاکستانی روپے کی قیمت میں لانچ کی جا سکتی ہے۔

Alto

فیچرز و دیگر خصوصیات

گاڑی کے انٹرنیشنل ویرینٹ میں مندرجہ ذیل خصوصیات دی گئی ہیں

  • رئیر ویو کیمرہ
  • فنکشنل سٹیرنگ وہیل
  • 843L لارج رئیر سپیس
  • بیک سیٹس جو کہ فولڈ کی جا سکتی ہیں
  • 5 سیکںڈ میں 0 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار

پاور آپشنز

  • پہلے ویرینٹ میں 9.18kWh کی الیکٹرک موٹر دی گئی ہے جو 25 ہارس پاور اور 100 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔اس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔
  • اسی طرح دوسری ویرینٹ میں 13.8kWh کی الیکٹرک موٹر دی گئی ہے جو 25 ہارس پاور اور 100 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔اس کی رینج 180 کلومیٹر ہے۔
  • تیسرے ویرینٹ میں 16.8kWh کی الیکٹرک موٹر دی گئی ہے جو 30 ہارس پاور اور 100 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔اس کی رینج 220 کلومیٹر ہے۔

اس الیکٹرک گاڑی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ نیچے کمنٹنس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.