پاک ویلز کراچی آٹو شو رواں ہفتے کے آخر میں منعقد ہوگا
اسلام آباد کار میلہ اور اسلام آباد آٹو شو کے کامیاب ایونٹس کے بعد اب کراچی میں بھی پاک وہیلز آٹو شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں رواں ہفتے کے آخر میں چھٹا کراچی آٹو شو منعقد کیا جا رہا ہے۔ جہاں ہمارے پاس سیکڑوں لگژری، اسپورٹس، کلاسک، اور موڈیفائیڈ گاڑیاں اور بائیکس موجود ہوں گی۔
تاریخ: 26 دسمبر 2021
وقت: صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک
مقام: پورٹ گرینڈ کراچی
اپنی گاڑی کیسے رجسٹر کروائیں؟
اگر آپ کے پاس موڈیفائیڈ، ونٹیج، اسپورٹس بائک یا کار ہے اور آپ اسے ہمارے آٹو شو میں دِکھانا چاہتے ہیں تو اپنی سواری کو رجسٹر کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ آپ کے ایسا کرنے کے بعد ہمیں آپ کا جواب موصول ہو جائے گا۔ ہماری ٹیم آپ کی سواری کی تفصیلات کا جائزہ لے گی اور فیصلہ کرے گی کہ آیا کہ اسے منظور کیا گیا ہے یا مسترد۔ آپ کو ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے منظور یا مسترد ہونے کا جواب موصول ہو جائے گا۔
اگر آپ کو پاک ویلز کراچی آٹو شو میں اپنی سواری لانے کا موقع ملتا ہے تو اسے اتوار کے روز بتائے گئے وینیو پر لے آئیں۔ آپ کو شو کے لیے مفت انٹری پاس ملے گا۔
اگر آپ کو منظوری نہیں ملتی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں لیکن آپ پھر بھی آ سکتے ہیں اور شو سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
انٹری ٹکٹ کیسے حاصل کیا جائے؟
اگر آپ کراچی آٹو شو میں بطور مہمان آ رہے ہیں تو آپ کو پورٹ گرینڈ میں داخلے کے لیے انٹری ٹکٹ کی ضرورت ہوگی۔ آپ موقع پر ہی 300 روپے میں ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
منفرد گاڑیوں کی نمائش کے علاوہ ہم اپنے پاک ویلز کے چیئرمین سنیل منج اور ٹیم کے ساتھ بہت سی تفریحی سرگرمیاں بھی کریں گے۔ لہذا، آپ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ آئیں اور شو سے لطف اندوز ہوں۔
کراچی آٹو شو 2019 کی جھلکیاں
پاک ویلز 2015 سے کراچی میں آٹو شوز کی میزبانی کر رہا ہے۔ ہم ہر سال دلچسپ ایونٹ کا اہتمام کرتے ہیں اور گاڑیوں سے محبت کرنے والوں کو بلاتے ہیں۔ 2020 واحد سال تھا جب ہم کورونا کی وجہ سے شو کا انعقاد نہیں کر سکے۔ پاک ویلز آٹو شو 2019 کی جھلکیاں یہ ہیں۔
Don’t miss this one, because it’s going to be bigger and better than ever!