پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

0 4,633

بائکس کی طرح گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی 2021 میں اضافہ دیکھا گیا۔ اگرچہ وفاقی حکومت نے نئی آٹو پالیسی کے تحت تمام گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کی، پھر بھی گزشتہ ماہ کے دوران قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی متعدد وجوہات ہیں جن میں امریکی ڈالر کی شرح میں اتار چڑھاؤ،کرونا کی وجہ سے لگنے والی پابندیاں، شپمنٹ کے بڑھتے ہوئے اخراجات، میٹریل اور فریٹ کے چارجز میں اضافہ شامل ہیں۔ پوری دنیا کی طرح اس وبائی مرض نے مقامی آٹو انڈسٹری کو بھی سخت نقصان پہنچایا ہے۔

جیسا کہ سال 2021 ختم ہو رہا ہے، ہم نے جنوری 2021 اور دسمبر 2021 کے درمیان قیمتوں کا موازنہ لانے کا فیصلہ کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہنڈا اٹلس گاڑیوں کی قیمتیں – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

سب سے پہلے ہم ہنڈا اٹلس کے بارے بات کریں گے جس میں ہنڈا سوِک، ہنڈا سٹی اور ہنڈا بی آر وی کی قیمتوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ ہنڈا نے اس سال سٹی کی نئی جنریشن لانچ کرتے ہوئے ماڈل میں تبدیلی کی۔ یہاں ہم پرانی ہنڈا سٹی کی قیمتوں کی بات نہیں کر رہے۔

ذیل میں دئیے گئے چارٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے قیمتوں میں 350000 روپے تک اضافہ کیا ہے۔ اور اس کی قیمتیں یہ ہیں۔

Honda Car Sales 2021

ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتیں – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

اس فہرست میں دوسرا نمبر ٹویوٹا کا ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔ پہلے مرحلے میں ہم 2021 میں ٹویوٹا کرولا کی قیمتیں دکھائیں گے۔ اعداد و شمار کے مطابق کمپنی نے اس ماڈل کی قیمتیں 200000 روپے تک بڑھا دی ہیں۔ کرولا کاروں کی قیمتوں کا تفصیلی موازنہ یہ ہے۔

اسی طرح اگر ٹویوٹا کی سال کی سب سے مقبول سیڈان ٹویوٹا یارس کی قیمتوں پر بات کریں تو اس کمپیکٹ سیڈان نے سال بھر کی سیل میں اپنے روایتی حریفوں ہنڈا سٹی اور ہنڈا سِوک کو شکست دی ہے۔ لہذا، اس سال کے شروع سے آخر تک اس کار کی قیمتیں یہ ہیں۔

Toyota Yaris Price 2021

ٹویوٹا فارچیونر اور ریوو ہائی لکس کی بات کی جائے تو یہ دونوں گاڑیوں کے ملک میں کافی مداح پائے جاتے ہیں اور 2021 میں ان کاروں کی قیمتیں یہ ہیں:

Toyota Fortuner, Revo Prices

پاک سوزوکی گاڑیوں کی قیمتیں – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

پاک سوزوکی کی گاڑیاں پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں شمار کی جاتی ہیں جس کی بڑی وجہ ان ہیچ بیکس کی کم قیمت ہے۔ قیمت کا فرق ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی نے ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 142000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

Pak Suzuki Car Prices 2021

ہیونڈائی نشاط گاڑیوں کی قیمت – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

ہیونڈائی نشاط مقامی مارکیٹ میں آنے والی نئی کمپنیوں میں شامل ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں کراس اوور ایس یو وی، کومپیکٹ سیڈان اور ایک لگژری سیڈان متعارف کروائی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کمپنی نے قیمتوں میں 200000 روپے تک اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب ہیونڈائی ایلانٹرا کی قیمت میں 50000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

Hyundai Nishat Car Prices 2021

کِیا لکی موٹرز گاڑیوں کی قیمتیں – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

کمپنی نے پاکستان میں کراس اوور ایس یو وی کِیا سپورٹیج لانچ کر کے پاکستان میں ایک نیا رجحان قائم کیا ہے۔ کمپنی نے ملک میں اپنی ایک ہیچ بیک بیک اور ایم پی وی بھی لانچ کی ہے۔ اس سال کے دوران ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 500,000 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں کِیا گاڑیوں کی قیمتوں کا تفصیلی موازنہ ہے۔

Kia Car Prices 2021

ایم جی، DFSK، ریگل اور یونائیٹڈ گاڑیوں کی قیمتیں – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

اس مشترکہ آرٹ ورک میں ہم ایم جی، DFSK، ریگل اور یونائیٹڈ کاروں کی قیمتوں کے فرق کو شیئر کرنے جا رہے ہیں۔ ان تمام کمپنیوں کے پاس پیش کرنے کے لیے گاڑیوں کے ایک یا دو ماڈلز ہی ہیں۔

Car prices 2021

چنگان گاڑیوں کی قیمتیں – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

چنگان ماسٹر موٹرز نے رواں سال کے آغاز میں ایلسون کو لانچ کیا تھا جسے صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا تھا۔ دریں اثنا، کمپنی کی جانب سے لانچ کیا گئی چنگان کاروان کو بھی پاکستان میں لوگوں نے کافی پسند کیا۔ ان گاڑیوں کی قیمتوں میں فرق یہ ہے۔

Changan Car prices 2021

پروٹون گاڑیوں کی قیمتیں

ہماری فہرست میں آخری نمبر پروٹون پاکستان کا ہے۔ یہ کمپنی بھی پاکستان میں نئی ہے اور اس نے اپنی سیڈان، پروٹون ساگا اور کراس اوور ایس یو وی، پروٹون X70، پاکستان میں لانچ کی ہے۔ کمپنی نے ساگا کی قیمتوں میں 174000 روپے کا اضافہ کیا ہے جبکہ X70 کی قیمت میں اس سال کے دوران 100000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

Proton Car Prices 2021

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.