گزشتہ ماہ گاڑیوں کی سیلز میں 36 فیصد کمی – پاما رپورٹ

1 387

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق کاروں کی فروخت میں مسلسل اضافے کے بعد ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جولائی 2024 میں کاروں کی فروخت 36 فیصد کم ہو گئی، جہاں جولائی میں 8589 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جون 2024 میں 13284 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

گاڑیوں کی سالانہ سیلز کی بات کی جائے تو اس حوالے سے 60 فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ مقامی کار ساز کمپنیوں نے گزشتہ ماہ 8589 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران صرف 5377 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

بائکس اور رکشوں کی فروخت

موٹرسائیکل اور رکشوں کی فروخت کے حوالے سے مقامی موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیز کی سیلز میں گزشتہ ماہ 5 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے مطابق جولائی 2024 میں 84993 بائیکس فروخت ہوئیں جبکہ جون 2024 میں 89895 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ اٹلس ہنڈا کی فروخت میں 12 فیصد کمی آئی۔ گزشتہ ماہ کمپنی نے 70255 یونٹس فروخت کیے جبکہ جون 2024 میں 80204 یونٹس فروخت ہوئے۔

دوسری جانب، پاک سوزوکی کی فروخت میں 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، کمپنی نے گزشتہ ماہ 1643 یونٹس فروخت کیے جبکہ جون 2024 میں 1570 یونٹس فروخت ہوئے۔

ٹرک اور بسیں

ٹرک اور بسوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ 3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں گزشہ ماہ 307 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ جون 2024 میں 299 یونٹس فروخت ہوئے۔

کمپنیز کے حساب سے سیلز کی تفصیل

ٹويوٹا پاکستان کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی، کمپنی نے گزشتہ ماہ 1664 یونٹس فروخت کیے جبکہ جون 2024 میں 2,957 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، یعنی 44 فیصد کمی ہوئی۔

ہنڈا اٹلس کی سیلز میں بھی 15 فیصد کمی واقع ہوئی۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 931 یونٹس فروخت کیے جبکہ جون 2024 میں 1095 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی سیلز میں 35 فیصد کمی آئی۔ کمپنی نے جولائی 2024 میں 4470 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ جون 2024 میں 6885 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

دوسری جانب، ہنڈائی نشاط کی سیلز میں 50 فیصد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 529 یونٹس فروخت کیے جبکہ جون 2024 میں 1059 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ کِیا لکی موٹرز، ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز، اور الحاج پروٹون کی فروخت کے اعداد و شمار اس رپورٹ میں شامل نہیں کیے گئے ہیں کیونکہ یہ کمپنیاں PAMA کی رکن نہیں ہیں۔

گاڑی کے حساب سے فروخت کی تفصیل

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے 2869 آلٹو کے یونٹس، 96 یونٹس سوزوکی کلٹس، 139 یونٹس سوزوکی ویگن آر، 502 یونٹس سوزوکی سوئفٹ، 288 یونٹس سوزوکی بولان، اور 576 یونٹس سوزوکی راوی کے فروخت کیے۔

ٹويوٹا انڈس نے 1106 یونٹس کرولا، یارس اور کرولا اور 558 یونٹس فورچیونر اور ہائی لکس کے فروخت کیے۔

ہنڈا اٹلس نے 790 یونٹس سٹی اور سوک، اور 141 یونٹس بی آر وی فروخت کیے۔

ہنڈائی نشاط نے 33 یونٹس ایلانٹرا، 34 یونٹس سوناٹا، 349 یونٹس پورٹر، اور 113 یونٹس ٹوسان کے فروخت کیے۔

مندرجہ بالا تمام سیلز کا MoM موازنہ یہ ہے:

Car Model June’24 July’24 Difference
Suzuki Alto 4,352 2,869 -34%
Suzuki Cultus 526 96 –82%
Suzuki Wagon R 372 139 -63%
Suzuki Bolan 356 288 -19%
Suzuki Ravi 340 576 69%
Suzuki Swift 939 502 -47%
Toyota Corolla & Yaris 2,293 1,106 -52%
Toyota Fortuner & Hilux 664 558 -16%
Honda City & Civic 982 790 -20%
Honda BRV & HRV 113 141 25%
Hyundai Tucson 495 113 -77%
Hyundai Sonata 112 34 -70%
Hyundai Elantra 196 33 -83%
Hyundai Porter 256 349 36%

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.