پاما رپورٹ: گاڑیوں کی فروخت میں 21 فیصد اضافہ

0 2,845

جب پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری موجودہ بدترین معاشی مسائل اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمدی پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے تو دوسری جانب پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کچھ مختلف خبر لے کر آئی ہے – یعنی گزشتہ ماہ کاروں کی فروخت میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے لحاظ سے سیلز میں کمی

تاہم، کاروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، کم فروخت اور کار فنانسنگ میں کمی کی وجہ سے سالانہ فروخت میں 36 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 21024 یونٹس کے مقابلے میں رواں سال 13369 یونٹس پر پہنچ گئی ہے۔

ٹویوٹا انڈس کی سیل میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کمپنی نے اکتوبر میں 3374 یونٹس فروخت کیے جبکہ ستمبر میں یہ تعداد 2617 یونٹس تک محدود تھیی – جو کہ ماہ بہ ماہ 29 فیصد کا اضافہ ہے۔

ہنڈا اٹلس کاروں کی سیل کی بات کریں تو کمپنی کی سیل میں کافی اضافہ ہوا ہے – یعنی کمپنی نے ستمبر میں 1280 یونٹس کے مقابلے میں 1425 یونٹس فروخت کیے گئی۔ (ماہ بہ ماہ اضافہ: 11 فیصد)

اسی طرح پاک سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) نے شاندار اعداد و شمار کی نمائش کی۔ کمپنی نے ستمبر میں 6,006 یونٹس کے مقابلے میں اکتوبر میں 8,003 یونٹس فروخت کیے۔ (ماہ بہ ماہ اضافہ: 11 فیصد)

دوسری جانب ہیونڈائی نشاط کی سیل کافی کمی دیکھنے کو ملی۔ کمپنی نے بڑے پیمانے پر مندی دیکھی، ستمبر 2022 میں 967 یونٹس کے مقابلے اکتوبر 22 میں 486 یونٹس فروخت ہوئے۔

گاڑیوں کے لحاظ سے سیلز میں کمی

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 4,181 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 1,129، سوزوکی ویگن آر کے 786، سوزوکی سوئفٹ کے 1,350، سوزوکی بولان کے 280 اور سوزوکی راوی کے 295 یونٹس فروخت کیے۔

ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارِس کے 1,838 یونٹس اور فارچیونر اور ہلکس کے 1536 یونٹس فروخت کیے۔

ہونڈا اٹلس نے سوک اور سٹی کے 1,371 یونٹس اور BR-V کے 54 یونٹس فروخت کیے۔

ہنڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 135 یونٹس، سوناٹا کے 77 یونٹس، پورٹر کے 73 یونٹس، اور ٹکسن کے 201 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

مندرجہ بالا تمام سیلز کا ماہ بہ ماہ موازنہ ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.