پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کا اضافہ

0 28,373

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 22.20 فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔ فنانس منسٹری کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.20 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

اس طرح پیٹرول کی قیمت میں 22.20 روپے، ہائی سپیڈ آئل کی قیمت میں 17.20، کیروسین آئل کی قیمت میں 19.20 جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9.68 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

پیٹرول  272 روپے فی لیٹر

ہائی سپیڈ ڈیزل 282   روپے فی لیٹر

کیروسین آئل  202.73 روپے فی لیٹر

لائٹ سپیڈ ڈیزل  196.68

 

Petrol price in Pakistan

پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ اضافہ

گزشتہ ماہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی انتہائی گراوٹ کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے اعلان میں اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 18 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈالر پر غیر سرکاری حد کے خاتمے کے بعد پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے باعث یہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈار نے یہ بھی کہا کہ عارضی ذخیرہ اندوزی اور پیٹرول کی قلت کے بارے میں قیاس آرائیوں کو روکنے کے لیے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا کہ وہ نئے نرخوں پر فوری عمل درآمد کریں۔

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں یہ نیا اضافہ مہنگائی کی ایک اور لہر لائے گا کیونکہ عوام پہلے ہی انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ دریں اثنا، سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے حد بندی خت کرنے کے باوجود روپے کے خلاف امریکی ڈالر اب بھی مستحکم نہیں ہے۔ ہم نے اپنے بلاگ میں پیٹرول سپلائی چین کے پورے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا ہے اور آپ اسے یہاں تفصیل سے پڑھ سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.