پیٹرول کی قیمت میں 16 مئی سے بڑی کمی کا امکان

1 22,958

پاکستان میں ڈرائیور حضرات، گاڑیوں کے مالکان اور دیگر عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی سے متعلق خوشخبری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 1ٍ2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کمی کے امکانات عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد پیدا ہوئے ہیں جو اب تقریباً 99.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 9.70 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔ عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 99.08 ڈالر فی بیرل ہے۔ یہ یقینی طور پر ہر اس شخص کے لیے اچھی خبر ہے جو نقل و حمل کے لیے ڈیزل گاڑیوں پر انحصار کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملک میں رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 فیصد سالانہ کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں عوام نے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر متعلقہ مصنوعات کی خرید میں کمی کر دی ہے۔

اس سے قبل یکم مئی کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جب پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 293.94 روپے سے کم ہو 288.94 روپے ہو گئی تھی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 8.42 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 290.38 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ پرانی قیمت 298.80 روپے تھی۔

نہ صرف پیٹرول اور ڈیزل بلکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل (ایل ایس ڈی) اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ ایل ایس ڈی کی قیمتوں میں 5.63 روپے فی لیٹر جبکہ کیروسین آئل کی قیمت میں 8.74 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

پٹرولیم مصنوعات کی سیل

جولائی 2023 سے اپریل 2024 تک پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کل 12443000 میٹرک ٹن رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔ صرف اپریل میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 6 فیصد اور مارچ کے مقابلے میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.