پیٹرول کا بحران آنے میں چند دن باقی

0 477

روپے کی قدر میں کمی کے بعد کمر توڑ مہنگائی، قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول کی قلت ایک بڑے بحران کے طور پر سامنے آنے کیلئے تیار ہے، جس کا ہم بہت جلد سامنا کر سکتے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے ہم مسلسل اس مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حتی کہ میڈیا بھی بار بار اس مسئلے پر بات کر رہا ہے لیکن موجودہ حکومت اس پر الگ ہی موقف ہے۔

اب آئل ریفائنریز نے بھی حکومت کی توجہ آنے والے بحران کی طرف مبذول کرائی ہے۔ ان کے مطابق خام مال اور اضافی اشیاء کی درآمد کے لیے ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے اس ماہ کے وسط تک ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

آئل ریفائنریز نے مزید بتایا کہ موجودہ ادائیگی کے مسائل، ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ مشکلات میں مزید اضافہ ہوا جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار روک دی گئی۔

اس کے برعکس وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے دعویٰ کیا کہ 20 سے 25 دن کے لیے ایندھن کی وافر مقدار موجود ہے۔ انہوں نے پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ کرنے والوں کو سنگین نتائج کا انتباہ بھی دیا۔

پیٹرولیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) ڈاکٹر جمیل احمد کو لکھے گئے خط میں ریفائنریز نے معاملے کی واضح تصویر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر اقدامات نہیں اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو فروری 2023 کے وسط میں صورتحال انتہائی نازک ہو جائے گی۔

خام مال اور دیگر اضافی اشیاء کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈیٹس کے علاوہ دیگر بہت سے مسائل ہیں جو اوپر بیان کیے گئے ہیں۔ جہاں وزیر پٹرولیم ایسی خبروں کو رد کر رہے ہیں وہیں پنجاب کو مختلف شہروں میں ایندھن کی قلت کا سامنا کرنا شروع ہو گیا۔

پنجاب کے کئی شہروں میں پیٹرول پمپس بند

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند ہیں صوبے میں پیٹرول کی مبینہ قلت پیدا ہونے کے باعث لمبی قطاروں میں انتظار کرنے والے پریشان ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا میں زیادہ تر پٹرول پمپس بند ہیں۔ اس کے علاوہ شکر گڑھ، خوشاب، گوجرہ، منڈی بہاؤالدین میں چند پیٹرول پمپس کھلے ہیں جو موٹرسائیکل سواروں کو 200 روپے جبکہ کار مالکان کو 500 روپے سے زیادہ پیٹرول نہیں دے رہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات خواجہ عاطف نے انکشاف کیا کہ لاہور میں کل 450 پمپس میں سے 70 کے قریب پیٹرول پمپس بند ہیں۔ جن علاقوں میں پٹرول کی قلت کے باعث پمپ بند ہیں ان میں شاہدرہ، واہگہ، لٹن روڈ اور جین مندر شامل ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.