تصاویر – ہنڈا سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، صرف نئے سٹیکرز کا اضافہ

0 3,172

اٹلس ہنڈا نے اپنیہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئی ہنڈا سی جی 125 میں صرف نئے سٹیکرز کا اضافہ کیا ہے اور 77 دیگر میعمولی تبدیلیاں کی ہیں۔ یعنی کہ انجن میں 35 اور فریم میں 42 تبدیلیاں متعارف کروائی گئی ہیں جبکہ کمپنی کے مطابق آپ اس بائک کو خرید کر بالکل ایک نئی سواری کا تجربہ حاصل کر سکتے ہے۔

ہنڈا سی جی 125 کے نئے اپ گریڈز میں ایک ریفریشڈ کرینک شاٹ اسمبلی، بالکل نیا ڈیزائن کیا گیا ہیڈ اور سلنڈر، نیا گیئر آئل پمپ ڈرائیور، نئی گیئر ٹائمنگ ڈرائیو، اپ گریڈ شدہ پسٹن، ریئنفورسڈ انجن ماؤنٹنگ پوائنٹس اور بہتر ہوا کے بہاؤ کے ساتھ اپ گریڈ شدہ کاربوریٹر ڈیزائن شامل ہیں۔ اسی طرح بائک کے ایکسٹیرئیر میں سیٹ کا نیا ڈیزائن، نیا سپیڈومیٹر، تازہ مونوگرام سٹائل اور اپ گریڈ شدہ پسٹن اور حب کا رنگ ہے۔

Photo credits: Abdullah Motors

اس سپیشل ایڈیشن کا نام اب گولڈن ایڈیشن رکھ دیا گیا ہے اور اس میں کی گئی تبدیلیاں یہ ہیں:

  • گولڈ فرنٹ
  • بلیک اور گولڈ کلر سکیم کیسات سکیم سپیڈومیٹر
  • نیا سیٹ سٹچنگ پیٹرن
  • بلیک اور گولڈ سٹیکر
  • گولڈ سائیڈ اور ایگزاسٹ کور
  • کلئیر وائٹ بلنکرز

Honda CG125

ان تمام نئی تبدیلیوں سے پتا چلتا ہے کہ یہ گولڈن ایڈیشن صرف موٹر سائیکل پر گولڈن رنگ کی اشیاء کا ایک مجموعہ ہے جو کہ خاص مداحوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بائک میں 77 تبدیلیوں کا بائک کی پرفارمنس پر کسی بھی قسم کا کوئی اثر نہیں پڑے گا اصلاحات بڑی نہیں ہوں۔ اس لیے صارفین کو نئی ہنڈا سی جی ہنڈا 125 میں کسی خاص تبدیلی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

ہنڈا سی جی 125 کی موجودہ قیمت

ہنڈا سی جی 125 کی موجودہ قیمت 234900 روپے ہے جبکہ گولڈن ایڈیشن کی قیمت 282900 روپے ہے۔

اٹلس ہنڈا پاکستان میں کئی دہائیوں سے کام کر رہی ہے، لیکن گزشتہ برسوں کے دوران، اس نے محض موٹر سائیکل کی مجموعی شکل ہی بدلی ہے۔ کمپنی ہر سال ایک نیا سٹیکر متعارف کروا کر اسے نیا ماڈل کا نام دے دیتی ہے۔ ہنڈاسی ڈی 70 کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے، جو آنے والے سالوں تک بھی جاری رہے گا کیونکہ ان نئے ماڈلز کے باوجود کمپنی کی فروخت بڑی حد تک مستحکم رہی ہے۔

نئی ہونڈا CG125 کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا اس کی قیمت جائز ہے؟ کمنٹس یکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.