سوزوکی سوئفٹ کی نئی قیمت 40 لاکھ روپے ہو گئی

0 4,171

ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال نے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے کورونا سے متاثر ہونے والے حالات کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ رواں سال صرف سات ماہ کی مدت میں یہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی چوتھی لہر ہے۔

ٹویوٹا، ہنڈا، کِیا اور چنگان کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم اگست 2022 سے ہوگا۔

سوزوکی گاڑیوں کی نئی قیمتیں ذیل درج ہیں۔

سوزوکی آلٹو

کمپنی کے مطابق سوزوکی آلٹو کی نئی قیمتیں یہ ہے:

  • بیس ویرینٹ، آلٹو وی ایکس کی نئی قیمت اب 1,789,000 روپے ہوگی۔ گاڑی کی پرانی قیمت ​1,475,000 روپے تھی۔ یعنی قیمت میں 314,000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جو کہ ایک چھوٹی کار کے لیے بہت زیادہ ہے۔
  • دریں اثنا، مِڈ ویرینٹ آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 346000 روپے کا اضافہ گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1,733,000 روپے سے بڑھا کر 2079,000 روپے کر دی گئی ہے۔
  • ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت میں 388000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 2,339,000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 1,951,000 روپے ہے۔

سوزوکی کلٹس

کمپنی کے مطابق سوزوکی کلٹس کی نئی قیمتیں یہ ہے:

  • بیس ویرینٹ، کلٹس وی ایکس آر کی قیمت اب 2879000 روپے ہوگی۔ گاڑی کی پرانی قیمت 2330000 روپے تھی یعنی قیمت میں 549000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اس کے علاوہ مِڈ ویرینٹ کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 595000 روپے کا اضافہ گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2564000 روپے سے بڑھا کر 3159000 روپے کر دی گئی ہے۔
  • ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 617000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 2762000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 3379000 روپے تھی۔

سوزوکی ویگن آر

  • بیس ویرینٹ، ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں 465000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2084000 روپے سے بڑھا کر 2549000 روپے کر دی گئی ہے۔
  • علاوہ ازیں، مِڈ ویرینٹ ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت میں 500000 روپے کا اضافہ گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2199000 روپے سے بڑھا کر 2699000 روپے کر دی گئی ہے۔
  • ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ویگن آر ای جی ایس کی قیمت میں 550000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 2949000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 2399000 روپے تھی۔

سوزوکی سوئفٹ کی نئی قیمتیں

  • بیس ویرینٹ جی ایل مینوئل کی قیمت میں 575000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2774000 روپے ہو چکی ہے جبکہ گاڑی کی پرانی قیمت 3349000 روپے تھی۔
  • اسی طرح مِڈ ویرینٹ جی ایل CVT کی قیمت میں 601000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3599000 روپے ہو چکی ہے جبکہ گاڑی کی پرانی قیمت 2998000 روپے تھی۔
  • ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ سوئفٹ GLX CVTکی قیمت میں 661000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 3959000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 3298000 روپے تھی۔

سوزوکی بولان

سوزوکی بولان (کیری ڈبہ) کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

  • بولان کارگو کی نئی قیمت 1566000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 1315000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 251000 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔
  • بولان وین کی نئی قیمت 1579000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 1328000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 251000 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

سوزوکی راوی

سوزوکی راوی کی قیمت میں 243000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 1499000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 156000 روپے تھی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.