ڈیلیوریز میں تاخیر پر پروٹون پر صارفین کی سخت تنقید

0 2,921

گزشتہ ایک سال سے کرونا وائرس نے دنیا کا نظام متاثرکر رکھا۔ کرونا ایک ایسا لفظ بن چکا ہے جو اب زبان زدعام ہے۔ اس عالمی وبا نے عالمی صنعت کو اپنے شکنجے میں بری طرح جکڑ رکھا ہے، دنیا کی بڑی بڑی مارکیٹس پستی کا شکار ہیں جبکہ عام آدمی کا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

ایسے میں ملائیشیا بھی متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ ملائیشین حکومت نے فُک موومنٹ کنٹرول آرڈر نافذ کر رکھا ہے جس کے تحت انتہائی اہم معاشی شعبوں کو ہی کام کرنے کی اجازت ہے۔ بدقسمتی سے آٹو موٹیو انڈسٹری ان شعبوں میں شامل نہیں ہے۔ لہذا پروٹون سمیت ملائشیا کے تمام کار برانڈز نے اپنی پیداوار کو روک دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پاکستان میں پروٹون کاروں کی فراہمی میں مزید تاخیر ہوگی۔

پروٹون پاکستان نے ایسی ہی ایک بری خبر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس کے نتیجے میں آںے والے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام خوش نہیں ہے۔ عوام  کمپنی کے طرز عمل کو غیر منصفانہ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ کمپنی کی ساکھ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے بکنگ کے طریقہ کار کو دھوکہ دہی اور اسکینڈل قرار دیا ہے۔ پروٹون ساگا اور پروٹون X70 بک کروانے والے افراد رقم  واپسی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ڈیلیوریز کی فراہمی میں تاخیر پر کمپنی کو صارفین کو معاوضہ ادا کرنا چاہیے۔

پروٹون کا ردعمل:

پروٹون پاکستان کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ دوسری کمپنیوں کے برعکس پروٹون نے کم از کم صارفین کے کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے اپنی صورتحال واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایک کمنٹ کے جواب میں کمپنئ کا کہنا تھا کہ ہم اس مایوسی اور تکیلف کے لئے معذرت خواہ ہیں۔ ملائیشیا میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن ہم سب کے لئے غیر متوقع تھا جو کہ بد قسمتی سے گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر کا سبب بنا۔ ہم اپنے صارفین کی قدر کرتے ہیں اور پوری کوشش کررہے ہیں کہ صارفین کو بروقت گاڑیاں فراہم کریں۔

کمپنی پر فراڈ اور سکیںڈل قرار کا الزام لگانے والوں سے کمنٹس میں بات کرتے ہوئے کمپنی نے واضح کیا کہ پروٹون ملائشیا نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک لیٹرجاری کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ الحاج آٹوموٹیو جان بوجھ کر گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر نہیں کر رہا بلکہ ملائیشیا میں جاری مکمل لاک ڈاؤن اس تاخیر کا سبب بن رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ الحاج آٹومیوٹیو کی جانب سے کوئی سکینڈل نہیں کیا جا رہا۔

دوسری جانب جب پاکستان میں پروٹون اسمبلی پلانٹ کے بارے میں بات کی گئی تو کمپنی کا کہنا تھا کہ پلانٹ کی اپڈیٹ سے متعلقہ معلومات آئندہ ہفتے سامنے لائی جائیں گی جس سے ظاہر ہوگا کہ پلانٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے بہانے بازی کی جا رہی ہے یا ملائشیا میں لاک ڈاؤن کی صورتحال اس کی ایک حقیقی وجہ ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.