پنجاب بائیک سکیم – لانچ کی تاریخ اور دیگر تفصیلات

4 11,290

حکومت پنجاب کی جانب سے طلباء کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبا و طالبات کیلئے موٹر سائیکل سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ جس کا مقصد صوبے بھر کے طلباء کے لیے ٹرانسپورٹ  کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

لاہور میں ہونے والے ایک حالیہ اجلاس میں صوبائی انتظامیہ نے شہریوں بالخصوص طلباء کو بلا سود قرضوں کے ذریعے 20000 سے زائد الیکٹرک اور پیٹرول موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔ اس اقدام کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔

اس اجلاس کا بنیادی مقصد طلبہ کے لیے نقل و حمل کو بہتر بنانا تھا۔ الیکٹرک بائکس کے علاوہ طلبہ کے لیے ہائبرڈ بس سروس بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔

انسٹالمنٹ کی تفصیلات

حکومت کل 20000 بائک تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن میں سے 1000 الیکٹرک بائک اور 19000 پیٹرول بائیکس ہوں گی جو کہ طلبا کو بغیر سود کے انسٹالمنٹس پر دی جائیں گی۔

طلباء کے لیے انسٹالمنٹ کو آسان بنانے کیلئے، پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل کی تقسیم کے لیے بینک آف پنجاب (BOP) کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ الیکٹرک بائیک کی ماہانہ قسط 10000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ پیٹرول بائک کے لیے قسط 5000 روپے ہوگی۔س

ڈلیوری کے عمل اور بائکس کی تقسیم میں انصاف کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے مئی میں قرعہ اندازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے کوٹہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں، بائک کو مرد اور خواتین کے درمیان یکساں طور پر تقسیم کیا جائے گا۔ تاہم، دیہی علاقوں میں 70 فیصد مرد طلباء اور 30 فیصد خواتین کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے اس اقدام بارے آپ کیا رائے رکھتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.