ایکسپائر لائسنس والے ڈرائیورز کیلئے بڑی خوشخبری

2 44,333

پنجاب حکومت کی جانب سے روزانہ سفر کرنے والوں کیلئے سڑکوں کو محفوظ بنانے کا عمل پچھلے ایک سال سے جاری ہے۔ پنجاب کی عبوری حکومت کے بعد اب موجودہ صوبائی انتظامیہ بھی ڈرائیونگ کے عمل کو ہموار اور آسان بنانے کے اقدامات کر رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے بہت سی پبلک سروسز ڈیجیٹلائز کرنے کے بعد پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اُن ڈرائیورز کے لیے ایک ریلیف متعارف کرایا ہے جن کے ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ حکومت نے 16 جنوری 2024 سے پہلے ختم ہونے والے لائسنسوں پر عائد کیے گئے اضافی جرمانے ختم کر دیے ہیں۔

یعنی کہ 16 جنوری 2024 سے پہلے ختم ہونے والے لائسنس رکھنے والے افراد اب پرانی فیس کی شرح پر اپنے لائسنس ری نیو کروا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس تاریخ کے بعد ختم ہونے والے لائسنسوں پر نئی فیس کا اطلاق ہوگا۔ اس سے قبل یہ جرمانے سالانہ 75 سے 500 روپے کے درمیان تھے، جو کہ کئی لوگوں کے لیے مالی بوجھ بن چکے تھے۔

آن لائن رجسٹریشن اور رینیو

عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس نے عوام کے لیے آن لائن سروس شروع کر دی۔ اس اہم فیصلے کا مقصد لائسنس کے لیے درخواست دینے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے لائسنسنگ کے عمل کو آسان اور ہموار کرنا ہے۔

مزید برآں، لوگ آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنے لائسنس کو رینیو بھی کر سکتے ہیں۔ امیدوار ایک، تین، پانچ اور دس سال کے لیے اپنے لائسنس کی تجدید کر سکتے ہیں۔ دریں اثنا، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس تین سال تک کارآمد رہے گا۔

آپ ایکسپائرڈ ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد کے لیے اس حالیہ ریلیف کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ ہمیں کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.