اگر آپ اپنی پرانی سوزوکی کار سے تھک چکے ہیں اور اسی کمپنی کی کوئی نئی ماڈرن کار خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ خبر بالکل آپ کیلئے ہے۔ پاکستان سوزوکی ایسے ہی صارفین کیلئے ایک اچھی آفر لے کر آئی ہے جس کے تحت آپ اپنی کوئی بھی پرانی سوزوکی کار دے کر نئی سوئفٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
نئی آفر
اگر آپ اپنی سواری کو بدل کر کوئی اچھی آپشن پر غور کر رہے ہیں تو شاید یہ بہترین وقت ہے۔ سوزوکی کمپنی ایک شاندار ڈیل پیش کر رہی ہے۔ جس کے تحت آپ اپنی پرانی کار کو تبدیل کرنے اور ستائلش سوزوکی سوئفٹ خریدنے پر مجموعی طور پر 150000 روپے ایکسچینج بونس کے طور پر وصول کر سکتے ہیں۔ یہ پیشکش اگست کے مہینے میں خصوصی طور پر دستیاب ہے، لہذا اس ناقابل یقین ڈیل سے فائدہ اٹھانے کا موقع ضائع نہ کریں۔
Shift to Swift! Exchange your old car with the all-new Suzuki Swift and get a Rs.150,000 exchange bonus. The offer is valid for the month of August only.
Hurry to your nearest authorised dealership today and book now: https://t.co/gwGRIViBGs#SuzukiPakistan #Suzuki #CarExchange pic.twitter.com/NLczITXn9n
— Suzuki Pakistan (@SuzukiPakistan) August 2, 2023
ویگن آر پر ایکسچینج آفر
خیال رہے کہ یہ کوئی پہلی آفر نہیں ہے کہ جب پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) ایک بہترین ڈیل پیش کر رہی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ 31 جولائی 2023 کو، کمپنی نے ویگن آر کے لیے اسی طرح کی ایکسچینج آفر کا اعلان کیا تھا۔
اس پیشکش کے تحت اگر صارفین اپنی پرانی کار کو بالکل نئی ویگن آر سے تبدیل کرتے ہیں تو ان کو 100000 روپے بونس کے طور پر ملیں گے۔ تاہم، اعلان میں ایکسچینج کے لیے مخصوص کار ماڈلز کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔’
آفر میں یہ نکات بھی شامل ہیں:
- 9 فیصد کی کم شرح پر انشورنس۔
- 99 فیصد شرح سود
- موجودہ ایکس فیکٹری قیمت کے ساتھ 5 سال کی توسیعی قسط کی مدت
- خریدی گئی ویگن آر کے لیے مفت رجسٹریشن
- کار کے لیے مفت 1 سال کی دیکھ بھال
یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ دلکش پیشکش ویگن آر کی تمام ویرینٹس پر لاگو ہوتی ہے۔ تاہم، کمپنی نے پروموشن کے لیے کوئی مخصوص اختتامی تاریخ نہیں بتائی ہے۔ اس کے باوجود، یہ صرف ایک محدود وقت کے لیے اور محدود تعداد میں یونٹس پر دستیاب ہے۔