دسمبر 2021 میں سوزوکی آلٹو کی ریکارڈ سیلز

0 2,810

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) نے دسمبر 2021 کے لیے گاڑیوں کی ماہانہ سیلز رپورٹ شائع کر دی ہے۔ گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی اضافہ کایف حیران کن ہے لیکن جس چیز نے ہمیں چونکا دیا وہ سوزوکی آلٹو کی ریکارڈ توڑ فروخت ہے۔

پاک سوزوکی نے دسمبر میں آلٹو کے 9195 یونٹس فروخت کیے جو کار کے لانچ ہونے کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس سے قبل جولائی 2021 میں آلٹو کے 6110 یونٹس کی ریکارڈ سیل دیکھی گئی۔

جنوری سے دسمبر تک آلٹو کی سیل ذیل میں درج ہے۔

آلٹو VXL کی بکنگ

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوزوکی نے آلٹو VXL کی بکنگ کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ سیمی کنڈکٹر چپ کی کمی کی وجہ سے ٹاپ آف دی لائن VXL/AGS  ویرینٹ کو پیداوار فی الحال روک دی گئی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اب تک کی سب سے زیادہ سیل میں آلٹو Alto VX اور VXR شامل ہیں ۔ گاڑی کی ریکارڈ توڑ فروخت تب ہوئی جب اس کا سب سے مشہور VXL ویرینٹ بکنگ کے لیے بھی دستیاب نہیں تھا۔

دسمبر 2021 میں سوزوکی کار کی سیل

مجموعی طور پر دسمبر میں 15503 یونٹس کی سیل کے ساتھ پاک سوزوکی  کیلئے یہ مہینہ شاندار رہا۔ کمپنی کی ماہانہ سیل میں 82 فیصد اضافہ ہوا۔ سوزوکی نے آلٹو کے 9195 یونٹس، کلٹس کے 1411 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 2861 یونٹس، سوزوکی بولان کے 1040 یونٹس اور سوزوکی سوئفٹ کے 2 یونٹس فروخت کیے۔

سوزوکی آلٹو کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ہے کیوںکہ یہ سوزوکی لائن اپ کی سب سے چھوٹی اور سستی کار ہے۔ کار کی ماہانہ سیل اوسطاً 4000 سے زائد ہوتی ہے۔

عام طور پر لوگ نئے ماڈل کی گاڑیاں خریدنے کیلئے نئے سال کا انتظار کرتے ہیں۔ اسی لیے ہر سال نومبر اور دسمبر کے دوران کاروں کی فروخت سب سے کم ہوتی ہے لیکن اس بار منی بجٹ کی وجہ سے سب کو معلوم تھا کہ منی بجٹ کی منظوری کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ لہذا، انہوں نے نئے سال کا انتظار نہیں کیا اور قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی گاڑیاں بک کروا لیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ دسمبر میں پاکستان کی نمبر ون فروخت ہونے والی کار نے ریکارڈ توڑ فروخت کی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.