استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں پر نیا ریگولیٹر ٹیکس لگا دیا گیا

0 3,330

حالیہ مالیاتی بجٹ 2024-25 میں، موجودہ حکومت نے ٹیکس چارٹ میں کئی ترامیم کی ہیں جس کے نتیجے میں اب پاکستان کی پہلے سے مشکلات کا شکار آٹو انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے۔ فنانس بل 2024-25 کی منظوری کے بعد سے اب نئی ڈیوٹیز اور ٹیکس سرکاری طور پر لاگو کر دیے گئے ہیں۔

حکومت نے 1300 سی سی سے 1800 سی سی تک کی انجن کپیسٹی والی  استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں پر نئی 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) کا نفاذ کیا ہے۔ 1800 سی سی سے زیادہ انجن کپیسٹی والی گاڑیوں پر 70 سے 90 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ دریں اثنا، 1300 سی سی سے کم گاڑیوں پر کوئی ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ مقبول ماڈل جیسے ٹویوٹا ایکوا، ہنڈا ویزل اور CHR کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جائے گا۔

Engine Capacity RD on Hybrid Cars (%) RD on Petrol Cars (%)
0-1300cc
1300-1800cc 16% 16%
Above 1800cc 15% 70-90%

چھوٹی کاروں کے لیے ٹیکس کی چھوٹ

تاہم، 1300 سی سی سے نیچے چھوٹے انجن والی کاریں جیسے  ڈائی ہاٹسو مِرا، نیسان ڈیز، ٹویوٹا وِٹز پر کوئی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں کیا گئی۔ ان کاروں پر پہلے سے عائد ٹیکس پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس چھوٹ سے ان چھوٹی کاروں کو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن ممکنہ طور پر یہ پاک سوزوکی جیسے مقامی مینوفیکچررز کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو آلٹو (660 سی سی)، ویگن آر (1000 سی سی)، کلٹس (1000 سی سی) اور سوئفٹ(1200 سی سی) جیسی گاڑیاں تیار کرتی ہے۔

امپورٹڈ HEVs کو قیمتوں میں زبردست اضافے کا امکان

سب سے زیادہ اثر ممکنہ طور پر 1300 سی سی سے زیادہ انجن کپیسٹی والی استعمال شدہ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز (HEVs) پر پڑے گا۔ ان میں ہنڈا ویزل، ٹویوٹا یارس کراس، ہنڈا سی ایچ آر ایچ ای وی، ٹویوٹا کرولا کراس جیسے ماڈلز شامل ہیں۔ امکان ہے کہ ان کی قیمتوں میں 5 ملین سے روپے 3 ملین روپے کا اضافہ ہوگا جس کے بعد ان گاڑیوں کی قیمت موجودہ مارکیٹ ویلیو میں 7.5 ملین سے روپے 9.5 ملین روپے کا اضافہ ہوگا۔

نیا وِدہولڈنگ ٹیکس

مزید یہ کہ حکومت نے وِد ہولڈنگ ٹیکس پر بھی نظر ثانی کی ہے جو اب پہلے کی طرح انجن کپیسٹی کی بجائے ایکس فیکٹری قیمت پر وصول کیا جائے گا۔ اس اقدام نے مقامی آٹو ساز کمپنیوں کو اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک دن پہلے، ایم جی پاکستان اور ریگل آٹوموبائلز نے نئے ٹیکس اثر کا ذکر کرتے ہوئے اپنی گاڑی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں مارکیٹ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے اس سلسلے میں توسیع کا مشاہدہ کر سکتی ہے۔

حالیہ ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.