روڈ پرنس بائکس کی قیمتوں میں 30000 روپے تک کا اضافہ

0 2,655

اٹلس ہنڈا اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز کے بعd مقامی موٹر سائیکل مینوفیکچررز روڈ پرنس نے بھی اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں  30000روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح میں اضافے کے بعد کار اور بائیک کمپنیوں کے لیے اپنی قیمتیں نہ بڑھانا کافی مشکل ہو چکا ہے۔

روڈ پرنس بائکس کی نئی قیمتیں

  • کمپنی کی سب سے مشہور بائیک روڈ پرنس 70 سی سی کی قیمت میں 10500 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 86500 روپے سے بڑھ کر 97000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح روڈ پرنس کلاسک 70 کی قیمت میں بھی 10500 روپے اضافہا کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 92500 روپے سے بڑھ کر 103000 روپے ہو چکی ہے۔
  • روڈ پرنس 100 پاور پلس کی قیمت میں 11500 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 102500 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 91000 روپے تھی۔
  • روڈ پرنس 100 سی سی جیک پوٹ کی قیمت میں 11500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 94500 روپے سے بڑھ کر 106000 روپے ہو چکی ہے۔
  • روڈ پرنس 110 سی سی پاور پلس کی قیمت 94500 روپے سے بڑھ کر 106000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 11500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • روڈ پرنس 70 سی سی پیشن پلس کی قیمت میں 10500 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 96500 روپے سے بڑھ کر 107000 روپے تھی۔
  • روڈ پرنس 125 کی قیمت میں 15000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 130500 روپے سے بڑھ کر 145000 روپے ہو چکی ہے۔
  • روڈ پرنس ویگو کی قیمت میں 30000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 345000 روپے سے بڑھ کر 375000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح روڈ پرنس 150 سی سی روبنسن کی قیمت میں بھی 30000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 360500 روپے سے بڑھ کر 395000 روپے ہو چکی ہے۔
  • آخر میں روڈ پرنس RX3 کی قیمت میں 10000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 912000 روپے سے بڑھ کر 922900 روپے ہو چکی ہے۔

روڈ پرنس بائکس کی ان قیمتوں کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.