سوزوکی موٹر کارپوریشن کا پاک سوزوکی کے شئیرز واپس خریدنے کا فیصلہ
سوزوکی موٹر کارپوریشن (SMC) جو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ ((PSMC کی بنیادی کمپنی ہے، نے PSMC کے حصص 609 روپے فی حصص کی buy-back قیمت پر خریدنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام دسمبر میں سپانسر کی جانب سے 406 روپے فی حصص کی اصل پیشکش میں نمایاں اضافہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔
یہ اعلان پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو جاری کیے گئے نوٹس میں کیا گیا جہاں SMC نے PSX ریگولیشن نمبر 5.14.7 کے تحت اپنی منظوری سے آگاہ کیا۔
Buy-back کا انحصار کل 22145760 بقایا حصص میں سے کم از کم 13,915,775 عام حصص(62.48%) کے حصول پر ہوتا ہے جو اکثریتی حصص یافتگان کے علاوہ دیگر شیئر ہولڈرز کے پاس ہیں۔ یہ شرط ڈی لسٹنگ کے عمل کے لیے بہت اہم ہے، جسے ایکسچینج کی رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کمیٹی نے منظور کیا ہے۔
PSMC کا اسٹریٹجک فیصلہ
اصل میں سوزوکی موٹرز کارپوریشن PSMC میں اکثریتی شیئر ہولڈر کے طور پر 406 روپے فی حصص کی کم از کم قیمت پر ادا شدہ سرمائے کے 26.91 فیصد کی نمائندگی کرنے والے حصص کی خریداری کی تجویز پیش کی تھی۔ اس اقدام کی وجہ سے پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت 504.39 روپے پر بند ہوگئی۔
اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ کرنے کے فیصلے کا باقاعدہ اعلان پی ایس ایم سی نے پچھلے سال اکتوبر میں کیا تھا۔ کمپنی کے نقصانات، ڈیویڈنڈ کی کمی اور PSX میں کم قیمت سمیت مختلف عوامل نے اس اسٹریٹجک اقدام کی وجوہات تھیں۔
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے 2022 میں 6.34 بلین روپے کا نمایاں نقصان رپورٹ کیا، جس میں 77 روپے کا فی حصص نقصان ہوا۔ اس کے برعکس پچھلے سال 2.68 بلین روپے کا منافع ہوا۔ جولائی تا ستمبر 2023 میں 3.8 بلین روپے کی بڑے پیمانے پر کمائی کے باوجود سال کے نو مہینوں کا مجموعی نقصان 5.87 بلین روپے ہے۔
سوزوکی موٹر کارپوریشن کا buy-back فیصلہ اس کی ذیلی کمپنی PSMC کی حرکیات کو از سر نو تشکیل دینے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔