پاما رپورٹ: سوزوکی سوئفٹ نے آلٹو کو پیچھے چھوڑ دیا

0 16,058

سوزوکی آلٹو کو پاکستان کی سب سے زیادہ سستی اور اچھی فیول ایوریج والی کار (ہیچ بیک) سمجھا جاتا ہے۔ کم قیمت، بہترین فیول ایوریج، کمپیکٹ سائز اور تنگ جگہوں پر بھی آسانی سے سفر جیسی خصوصیات کی وجہ سے آلٹو پاکستانیوں کی پسندیدہ کاروں میں سے ایک ہے۔ یہ تمام چیزیں مل کر آلٹو کو متوسط ​​طبقے کا پہلا انتخاب بناتے ہیں۔

ہر ماہ سیلز کے معاملے میں آلٹو اپنی سیگمنٹ سمیت دیگر گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ایک عام بات ہے۔ تاہم، حیرت انگیز طور پر، مئی کی سیلز رپورٹ نے اس چیز کو بدل دیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق، سوزوکی سوئفٹ کی سیلز نے آلٹو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئفٹ کی فروخت میں 118 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اپریل 2024 میں 328 گاڑیوں کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 714 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ مزید یہ کہ پاک سوزوکی نے مئی 2024 میں مجموعی طور پر 6010 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ اپریل 2024 میں یہ تعداد 6000 تھی۔

گزشتہ ماہ کمپنی نے 4062 آلٹو، 229 سوزوکی کلٹس، 253 سوزوکی ویگن آر، 714 سوزوکی سوئفٹ، 447 سوزوکی بولان، اور 305 سوزوکی راوی فروخت کیں۔

مئی’24 میں کار سیلز

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق، گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ اپریل 24 میں 10515 گاڑیوں کے مقابلے 10949 گاڑیاں فروخت ہوئی تھی۔

اسی طرح گاڑیوں کی سیلز کا سالانہ موازنہ کیا جائے تو یہاں 100  فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے کا حیران کن اضافہ ہوا ہے جو کہ پاکستانی روپے میں طاقتور امریکی ڈالر کے مقابلے میں استحکام کی بدولت سامنے آیا ہے۔ کار مینوفیکچررز نے 10949 کاریں فروخت کیں جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 5464 گاڑیاں تھیں۔

اسی طرح موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اپریل 2024 میں 107590 یونٹس کے مقابلے 118811 یونٹس فروخت ہوئے۔ اٹلس ہنڈا کی فروخت میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا جو پچھلے مہینے 103297 یونٹس سے پہنچ گئی جبکہ اپریل 2024 میں یہ تعداد 95062 یونٹس تھی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.