تابس ہاشمی کی نئی ہیول H6 HEV کا اونر ریوئیو
تابش ہاشمی پاکستان کے سب سے مشہور سٹینڈ اپ کامیڈین ہیں جو کہ گاڑیوں کے بھی کافی شوقین ہیں۔ آج اس بلاگ میں ہم تابش ہاشمی کی نئی ہیول H6 HEV کا اونر ریوئیو لے کر آئے ہیں۔
خریداری کا فیصلہ
حیران کن تابش ہاشمی دو سال سے زیادہ کوئی بھی گاڑی نہیں رکھتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک بہت سے ماڈلز چلا چکے ہیں، جن میں ہنڈا ویزل، چیری ٹیگو 8، ہیونڈائی سوناٹا اور بہت سے دوسرے ماڈلز بھی شامل ہیں۔ ہیول H6خریدتے وقت تابش کے پاس دیگر کئی آپشنز تھے جن میں کیا سپورٹیج اور ہیونڈائی سانٹا فے جیسی گاڑیاں شامل تھیں لیکن انھوں نے ہیول H6 کو اس کی غیر معمولی فیول ایوریج اور مارکیٹ میں اچھی ساکھ کی وجہ سے خریدا۔
ہیول H6 کے فیچرز
گریٹ وال موٹرز دنیا بھر میں ایس یو ویز کا سب سے بڑا برآمد کنندہ کمپنی ہے اور پاکستان میں آنےسے پہلے آسٹریلیا، افریقہ، انڈونیشیا اور ملائیشیا جیسے ممالک میں نام بنا چکی ہے پاکستان جیسے ممالک میں اپنا نام بنا چکی ہے۔ ہیول H6 ہائبرڈ 1.5 لیٹر پاکستان میں کامیاب ترین ایس یو ویز میں سے ایک ہے۔ گاڑی کا انجن 240 ہارس پاور اور 530 نیوٹن میٹر ٹارک رکھتا جو کہ گاڑی کو ناقابل یقین حد تک تیز بناتا ہے۔
اس ایس یو وی کی دیگر خصوصیات میں بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ، لین کیپ اسسٹ، آٹو بریکنگ، رئیر اے سی وینٹ، وینٹی لیٹڈ سیٹیں، ایچ ڈی ریورس کیمرہ، 360 ڈگری کیمرہ، باس سیٹ، اڈاپٹیو کروز کنٹرول، وائرلیس چارجنگ اور کئی دیگر فیچرز بھی شامل ہیں۔
کچھ فیچرز جو کہ گاڑی میں نہیں دئیے گئے، ان میں والیوم اور ایئر کنڈیشنگ اور اینڈرائیڈ آٹو کے مینوئل بٹنز شامل ہیں۔ تاہم، گاڑی کے مجموعی سائز کو دیکھتے ہوئے، اس کے بوٹ سپیس پر بھی سمجھوتہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں، تابش نے اپنے کروم ایریاز کو سیاہ کرکے گاڑی کی مجموعی خوبصورتی کو بڑھا دیا ہے۔
فیول ایوریج
تابش کے مطابق گاڑی کی مائلیج بہترین ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیری ٹیگو استعمال کی فیول ایوریج 8 سے 9 کلومیٹر تھی جبکہ اس گاڑی کی ایوریج 16 سے 17 کلومیٹر ہے۔