ٹیسلا نے سستا اورسب سے زیادہ رینج والا ماڈل Y لانچ کر دیا
ٹیسلا کی الیکٹرک گاڑیاں کسی حد تک سستی اور سب سے زیادہ رینج رکھنے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ حال ہی میں، کمپنی نے چند یورپی ممالک میں اپنے سب سے زیادہ چلنے والے ماڈل Y کا ایک نیا ماڈل لانچ کیا ہے۔ ٹیسل نے اسے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر اس بارے لکھا کہ ماڈل Y LR RWD متعارف کروا دیا ہے۔ جس کی رینج اس قدر زیادہ ہے کہ آپ اس کو پورا ہفتہ بغیر چارج کیے سفر کیلئے استعمال کر سکتے ہیں اور اس کی قیمت بھی نسبتا کافی کم ہے۔
فیچرز اور دیگر خصوصیات
یہ نیا ماڈل 600 کلومیٹر (372 میل) کی رینج کے ساتھ آتا ہے جبکہ اس کی ٹاپ سپیڈ 217 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ گاڑی میں 19 انچ کے جیمنی ویلز دئیے گئے ہیں اور یہ ماڈل الیکٹرک SUV مارکیٹ میں فی کلومیٹر سب سے کم قیمت رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ ماڈل Y کا بیس ویرینٹ 455 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ آتا ہے اور اسی طرح ماڈل Y لانگ رینج ڈوئل موٹر AWD ویرینٹ 533 کلومیٹر (331 میل) رینج کے ساتھ آتا ہے۔ 0 سے 60 میل فی گھنٹہ تک اس کا ایکسلریشن ٹائم 5.9 سیکنڈ ہے جو کہ سستے ترین RWD ماڈل سے تیز ہے۔
قیمت اور دستیابی
یہ لانگ رینج ماڈل Y RWD کی قیمت 52500 ڈالر ہے جو کہ دوسرا سب سے زیادہ سستا ماڈل ہے جبکہ ماڈل Y کا RWD ماڈل اب بھی سب سے زیادہ سستا ہے جس کی قیمت 48200 ڈالر ہے۔
یہ ماڈل صرف منتخب یورپی ممالک میں دستیاب ہوگا، بشمول آسٹریا، ڈنمارک، فن لینڈ، جرمنی، بیلجیم، لکسمبرگ، سوئٹزرلینڈ، سپین، پرتگال، ناروے، سویڈن، آئس لینڈ، اٹلی، یونان، پولینڈ، سلووینیا، رومانیہ اور ہنگری۔ تاہم، موجودہ خبروں کے مطابق، یہ برطانیہ اور نیدرلینڈز میں دستیاب نہیں ہوگا۔
آپ نئے Tesla ماڈل Y کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔