یہ آلٹو ہنڈا سوِک سے زیادہ بھاگتی ہے – اونر ریوئیو
یہ اونر ریوئیو کافی دلچسپ ہے کیونکہ ویڈیو میں نظر آنے والی سوزوکی آلٹو بظاہر ہنڈا سِوک سے تیز ہے۔ یہ دیکھ کر حیران ہم بھی تھے، تو تفصیلات یہ ہیں۔ یہ کار سوزوکی آلٹو 2021 ہے جو کہ 2022 میں درآمد کیا گیا اور اس ویریںٹ کا نام آلٹو ورکس ہے۔ یعنی یہ ایک سی بی یو یونٹ ہے۔
سوزوکی آلٹو ورکس
مالک کے مطابق، اس کار کے تین ویرینٹ ہیں۔ جن میں سی وی ٹی ٹرانسمشن کیساتھ ایکو، آر ایس ٹربو اور پھر ایک ٹریک ویرینٹ ہے جسے روکس کہتے ہیں۔
قیمت
اونر نے ہمیں بتایا کہ اس کار کی قیمت 35 سے 45 روپے ہے جو کہ اس بات پر بھی منحصر ہے کونسا ماڈل ہے اور دیکھنے میں اس کی حالت کیسی ہے۔
بریک اور سسپنشن
تیز رفتار انجن کے ساتھ اچھی بریکس ضروری ہیں۔ اونر کے کہا ہے کہ میں نے اینڈ لیس کی آفٹرمارکیٹ کاربن سیرامک بریکس نصب کی ہیں جو گرم ہونے کے بعد اور بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، سسپنشن کو کے سی ٹیکنیشیا آئل کورز کے ساتھ بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سٹیبلٹی بارز آگے اور پیچھے نصب ہیں۔
ٹربو
اونر نے ٹربو کو بھی اپ گریڈ کیا ہے، کیونکہ اس کا سٹاک 0.6 بار پیدا کرتا ہے جبکہ آفٹر مارکیٹ والا 1.5 بار پیدا کرتا ہے۔
فیول ایوریج
اگرچہ یہ آل وہیل ڈرائیو (AWD) کے ساتھ ایک ٹربو کار ہے، لیکن عام رفتار پر فیول اکانومی اب بھی 18-19 کلومیٹر فی لیٹر ہے جو کہ بہت اچھی ہے۔ اسکے علاوہ اگر آپ اسے ہنڈا سِوک کی طرح چلاتے ہیں، تو اس کی اوسط 13-14 کلومیٹر فی لیٹر تک گر جائے گی۔
ایندھن کے بارے میں بات کرتے ہوئے مالک نے کہا کہ اگرچہ اس کار کے لیے ہائی آکٹین بہترین ہے لیکن یہ ریگولر پیٹرول پر بھی آسانی سے چلتی ہے۔ آپ اس کار کو 92، 95 اور 98 آکٹین پر چلا سکتے ہیں اور سٹاک والا 88 آکٹین پر بھی چل سکتی ہے۔
گراؤنڈ کلیئرنس
اونر نے گاڑی کی گراؤنڈ کلئیرنس کو کم کیا ہے لیکن اس کی گراؤنڈ کلئیرنس کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اونر نے ہمیں بتایا کہ اس امپورٹڈ ویرینٹ اور مقامی سطح پر تیار کردہ آلٹو کا سٹاک گراؤنڈ کلیئرنس تقریباً ایک جیسا ہے۔
پارٹس کی دستیابی
اگرچہ اس کے زیادہ تر پرزے مقامی طور پر اسمبل شدہ آلٹو سے مشابہت رکھتے ہیں لیکن اس کی فرنٹ لائٹس مختلف اور بہت مہنگی ہیں۔ دونوں ہیڈلائٹس کی قیمت 1.5 روپے سے زیادہ ہے اور اونر نے بتایا کہ ایسی لائٹس کو مارکیٹ میں تلاش کرنا کافی مشکل ہے۔
نمایاں خصوصیات
اس کار کی دیگر نمایاں خصوصیات یہ ہیں:
- پُش سٹارٹ
- ہیٹڈ سائیڈ ویو مررز
- کلائمیٹ کنٹرول
- ریکارو فرنٹ سیٹس
- لیدر رئیر سیٹس
سٹیبلٹی
مالک نے کہا کہ کار کی سٹیبلٹی بہترین ہے اور 170-180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر بھی یہ گاڑی وائبریٹ کرتی۔