ٹویوٹا پاکستان نے ایک بار پھر اپنی پروڈکشن بند کر دی

0 2,702

ایک سال قبل انوینٹری میں کمی، متاثرہ سپلائی چین اور پارٹس نہ ہونے کی وجہ سے اور پرزے نہ ہونے کی وجہ سے پیداوار کا ایک سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں ملک میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت متاثر ہوئی۔ حالات کچھ عرصے کیلئے بہتر ہونے کے بعد ایک بار پھر خراب ہوتے نظر آرہے ہیں۔

ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے 6 اگست 2024 سے 8 اگست 2024 تک ایک بار پھر پیداوار بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے اپنا پروڈکشن پلانٹ 5 جولائی 2024 سے 22 جولائی 2024 تک بند کر دیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں کمپنی نے بتایا کہ سپلائی چین کے جاری مسائل کے نتیجے میں پارٹس اور اجزاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے خام مال کی انوینٹری میں بھی نمایاں کمی آئی ہے جو کہ گاڑیوں کی پیداوار میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔

پاکستان کی آٹو انڈسٹری معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بلند شرح سود نے صارفین کی جانب سے گاڑیوں کی مانگ کو کم کر دیا ہے۔

دوسری جانب درآمدات پر سیکٹر کے بہت زیادہ انحصار نے اس مسئلے کو اور بڑھا دیا ہے۔ اس کے علاوہ مینوفیکچررز بھی امریکی ڈالر کی بڑھتی شرح کا بوجھ صارفین پر ڈالنے پر مجبور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس انحصار کو کم کرنے کے لیے گاڑیوں کی مقامی پیداوار میں اضافے پر زور دے رہے ہیں۔

ٹویوٹا انڈس موٹرز گاڑیاں ایکسپورٹ کرنے کیلئے تیار

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے 31 جولائی 2024 کو وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر اور انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر کے ساتھ پورٹ قاسم مینوفیکچرنگ پلانٹ میں کمپنی کی تقریب کے دوران پاکستان میں تیار کی گئی گاڑیاں برآمد کرنے کی کامیابی کا اعلان کیا۔

ٹویوٹا انڈس گزشتہ سال سے اپنی گاڑیاں برآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ تاہم گزشتہ ہفتے کمپنی نے آخر کار اعلان کیا کہ وہ اوقیانوس کے ممالک میں گاڑیاں ایکسپورٹ کرنا شروع کر دے گی۔ کمپنی کی موجودہ ایکسپورٹ لائن اپ میں فارچیونر، ہائی لکس اور کرولا کراس کے تمام ویرینٹس شامل ہیں۔ خاص طور پر فارچیونر اور ہائی لکس دو ایسے ماڈلز ہیں جو مقامی مارکیٹ میں بھی مقبول ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel