میں ہائی سپیڈ انفینیٹی 150 سے مطمئن نہیں ! اونر ریوئیو

0 2,474

آج ہم آپ کے کیلئے ہائی سپیڈ سپیڈ انفینیٹی 150 کا اونر ریوئیو لے کر آئے ہیں جس کی اونر فاطمہ ہیں۔ فاطمہ پاکستان کی ان چند خواتین میں سے ایک ہیں جو عام طورپر موٹر سائیکل پر سفر کرتی ہیں۔

خریداری کا فیصلہ

سب سے پہلے اونر کو مارکیٹ میں عام پائی جانے والی 70 سی سی بائک کی بجائے ایک پاورفُل 150 سی سی بائک چاہیے تھی۔ لہذا انھوں نے ہائی سپیڈ انفینیٹی 150 کا انتخاب کیا۔ دوسری بات یہ کہ یہ سپورٹی اور بولڈ اسٹائل کے ساتھ ایک کروزنگ بائیک ہے۔ اونر فاطمہ کے مطابق انھوں نے اپنی یونیورسٹی میں بائک چلانا شروع کی۔

بائک کا ڈیزائن

انفینٹی 150، سیاہ اور پرل وائٹ کے رنگوں کا امتزاج ہے جو کہ بائک کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے اور اس رنگ میں یہ ایک ریسر بائک بھی لگتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل اولڈ سکول ڈیزائن رکھتی ہے جو کہ بائکس کے شوقین افراد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ انفینٹی 150 میں سپیڈ، فیول گیج، اور rpm کے لیے تین اینالاگ میٹر ہیں۔ سٹیئرنگ ہینڈل کی دیگر خصوصیات میں اشارے، ہیڈلائٹس اور ہائی بیم سوئچ شامل ہیں۔

بریک اور ٹائر

بائک میں دی گئی فرنٹ ڈسک بریک اور پیچھے ڈرم بریک خشک موسم میں اچھی طرح کام کرتے ہیں۔ تاہم، بارش میں بریک لگاتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ شاید ٹائرز کی کوالٹی ہے۔ اس کے علاوہ پھسلن والے حالات میں موٹر سائیکل کے لیے مناسب ٹریکشن کنٹرول میں بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وجہ سے اونر کئی بار بائک سے بھی گریں۔ اس کے برعکس عام موسم میں ٹائرر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مسائل

ہیںڈل بارز کی کم اونچائی کی وجہ سے بائک پر لمبا سفر کرنا اونر کو خاص پرسکون محسوس نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ بائک کی سسپنشن بھی ناقص ہے کیونکہ اس کے شاکس اچھی طرح کام نہیں کرتے جو کہ بعض اوقات شدید کمر کی درد کا باعث بنتے ہیں۔

انجن

فی الحال، مالک کا منصوبہ ہے کہ وہ اپنی موٹر سائیکل کو کمپنی سے ٹیون کروائیں کیونکہ یہ ان کے مطابق بائک کی پِک میں مسئلہ ہے۔

قیمت

اونر فاطمہ نے یہ ہائی سپیڈ انفینٹی 150 250000 روپے میں خریدی۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.