نیلامی میں فروخت ہونے والی اب تک کی 5 مہنگی ترین گاڑیاں
کلاسک گاڑیوں کی اہمیت میں پچھلی چند دہائیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ بگاٹی چیرون 2.5 ملین ڈالر کے لگ بھگ قیمت کے ساتھ مہنگی ترین گاڑی ہوگی تو آپ کو شدید مایوسی ہونے والی ہے۔ اس ہائی اینڈ کلاسک گاڑیوں کی نیلامی کی دنیا میں جو کہ بہت زیادہ پیسہ اکٹھا کرتی ہے اس میں بھی ہلکی تبدیلی آسکتی ہے۔ کیوں؟
کیونکہ اس کیٹگری میں قیمتیں ملٹی ملین ڈالر کے حساب سے بڑھتی ہیں۔ صرف پچھلے سال کی نیلامی میں 606 ملین ڈالر کی قیمت کی گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ 2015 کی نیلامی سے 85 ملین ڈالر زیادہ ہیں۔ تو اوپر دیئے گئے حقائق کی روشنی میں نیچے اب تک کی نیلامی میں فروخت ہونے والی 5 مہنگی ترین گاڑیوں کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے۔ غور سے دیکھیں شاید آپ کسی ایک خاص مینوفیکچرر کی نشاندہی کر سکیں۔
5۔ فراریGTB/4S 275 این اے آر ٹی سپائڈر
1960 کی دہائی میں نارتھ امریکن ریسنگ ٹٰیم نے امریکہ میں اٹلی کی تیار کردہ سپر کار کی پبلسٹی کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا۔ اس وقت GTB فراری بہت زیادہ بکنے والی گاڑی نہیں تھی تو نارٹ آرگنائزیشن نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کا ایک سپائڈر وریژن نکالیں گے جو ضرور مقبول ہو گا۔ اس کے لیے انہوں نے فراری کو 25 گاڑیوں کا آرڈر بجھوا دیا مگر ڈیمانڈ نہ ہونے کی وجہ سے صرف 10 گاڑٰیاں ہی بنیں۔ یہ خاص مثالی گاڑی نیشنل ہول سیل کے سی ای او کے پاس تھی جو 2007 میں انتقال کر گئے پھر ان کے خاندان نے اس گاڑی کو نیلامی کے زریعے بیچنے کا فیصلہ کیا اور یہ ان کے ٹارگٹ 10 ملین ڈالر کو عبور کرتے ہوئے 27.5 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔
- فراری 290 MM
290MM فراری کی جانب سے 1956 میں تیار کردہ ایک ریسنگ گاڑی تھی۔ فراری نے اس کو 1956 ایڈیشن کے ملے میگلیا میں مقابلہ کرنے کے لیے بنایا اسی نسبت سے اس گاڑی پر MM کا بیج ہے۔ اس اوپن ٹاپ ریس کار میں 4.5 لیٹر کا V12 انجن نصب ہے جو فراری فارمولا 1 سے ماخوز ہے۔ یہ 320 بی ایچ پی کا ٹارق اور 170 میل فی گھنٹہ کی رفتار مہیاکرتی ہے۔ 1956 میں یہ رفتار ایک بہت بڑی خبر تھی۔ 2015 کی نیلامی میں فراری 290MM 28 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔
مرسڈیز بینز W196
تیسرے نمبر پر آںے والی یہ گاڑٰی وہ واحد گاڑی ہے جو کہ فراری نہیں ہے۔ یہ W196 ہے جو کہ فارمولا 1 کار ہے جسے مرسڈیز نے 1954 سے 1955 کے لیے بنایا۔ اس کو لیجینڈری ڈرائیور سٹرلنگ موس نے چلایا اور وہ 12 میں سے 9 ریس جیتنے میں کامیاب رہے اور وہ 1954 میں مرسڈیز کے لیے 2 چیمپین شپ جیت کر لائے۔ اس گاڑی میں پاور مختلف قسم کے سپر چارجڈ انجن سے آتی ہے جن میں سے سب سے زیادہ طاقتور 300 بی ایچ پی کی پاور فراہم کرتا ہے. W196 کے 9 یونٹ عوام کے لیے بنائے گئے اور اس کا ایک یونٹ 2013 میں 30ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔
- فراری 335 سپورٹس سکیگلیٹی
335 سپورٹس سکیگلیٹی ایک ریس کار ہے جو فراری نے 1957-58 کے لیے بنائی۔ اس گاڑٰی میں ایک 4.0 لیٹر کا V12 انجن نصب ہے جو کہ اس گاڑی کو 190 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر بھگا سکتا ہے۔ یہ ریس کار 290MM فراری کا متبادل تھی اور اسے بنانے کا مقصد 1957 کی میلے میگلا میں مقابلہ کرنا تھا۔ 335 سپورٹس سکیگلیٹی نے کئی ریسوں اور چیمپین شپ میں اپنا مقام بنایا اور اس نے لیمنز میں سٹیرلنگ موس کے ہاتھوں ایک لیپ ریکارڈ بھی بنایا۔ اس کے صرف 4 یونٹ بنائے گئے اور ان میں سے صرف ایک 2015 میں 35.7 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا۔
- فراری GTO 250
نمبر ا پوزیشن پر فراری کی بنائی گئی اب تک کی سب سے عظیم گاڑی فراری GTO 250 ہے۔ 250 GTO ایک GT گاڑی ہے جو کہ 1962-64 تک تیار کی گئی۔ حقیقت میں فراری نے اس کے 100 یونٹ بنانے کا ارادہ کیا لیکن اس کے صرف 39 یونٹ ہی بنائے گئے۔ برلینٹا کوپ کو ایک 4.0 لیٹر کے V12 انجن سے 300 بی ایچ پی کی طاقت ملتی ہے اور چونکہ اس کا وزن صرف 880 کلوگرام ہے تو یہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ GTO 250 فراری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گاڑٰی ہے اور 1960 سے اسے بہترین سپورٹس کار کہا جاتا ہے۔ اس کا ایک یونٹ 2013 میں 38 ملین ڈالر میں فروخت ہوا جو اسے پوری دنیا میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل گاڑی بناتا ہے۔