فیصل آباد آٹو شو 2015: جدید موٹر بائیکس سے لے کر قیمتی گاڑیوں تک!

0 229

گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے پاک ویلز ایک اور آٹو شو پیش کر رہا ہے اور اس بار جس شہر کا انتخاب کیا گیا ہے وہ کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا شہر فیصل آباد ہے۔ ماضی میں اپنے دیہاتی تمدن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ‘لائل پور’ کو آج ملک کے سب سے بڑے صنعتی شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

پاک ویلز کی کوشش رہی ہے کہ آٹو شوز کے ذریعے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کا شوق رکھنے والوں کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا جائے۔ اس سے نہ صرف خود ان کے شوق کی تسکین ہوسکے بلکہ قدیم و جدید، نایاب و بیش قیمت گاڑیاں اور موٹر بائیکس رکھنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ چونکہ گاڑیوں کے عاشق پاکستان بھر میں موجود ہیں، اسی لیے پاک ویلز مختلف شہروں میں ایسے میلے منعقد کرتی رہتی ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے مرکزی و تاریخی شہر پشاور میں بھی پاک ویلز پشاور آٹو شو سجایا گیا اور اب پاک ویلز کی ٹیم پنجاب کے شہر فیصل آباد میں آیا چاہتی ہے۔

پاک ویلز فیصل آباد آٹو شو 6 دسمبر 2015 کو ڈی – گراؤنڈ، فیصل آباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔اس موقعے پر آپ سرخ فراری کا نظارہ کرسکیں گے جسے پاکستان میں اولین فراری ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس اعزاز کے پیچھے بھی ایک فیصل آبادی کا شوق ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں آنے والی پہلی لمبورگنی اوینتادور بھی فیصل آباد میں موجود ہے اور وہ بھی فیصل آباد آٹو شو 2015 کی زینت بنے گی۔ دنیا کی مشہور ترین اسپورٹس کار کے علاوہ بھی اس میلے میں بہت کچھ ملے گا جن میں مختلف برانڈز کی موٹر بائیکس سے لے کر پرتعیش گاڑیاں تک سبھی کچھ شامل ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں: فیصل آباد آٹو شو میں شامل نایاب گاڑیاں

ماضی کی طرح اس بار بھی اس میلے کو صرف مخصوص شوق رکھنے والے افراد تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ پورے خاندان کے لیے زبردست تفریح مواقع بھی شامل ہوں گے تاکہ حاضرین اپنے دوست و احباب کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں۔

پاک ویلز کے پچھلے آٹو شوز کی چند جھلکیاں ذیل میں شامل ہیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.