کسٹمز انٹیلی جینس نے لاہور میں 8 اسمگل شدہ ہیوی موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں

0 247

ایک حالیہ واقعے میں بدھ 18 جولائی 2018ء کسٹمز انٹیلی جینس نے لاہور کے علاقے سمن آباد سے آٹھ اسمگل شدہ ہیوی موٹر سائیکلیں ضبط کرلی ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے پاکستان بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کافی چوکس ہیں اور گاڑیوں کی چوریوں اور دیگر جرائم کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

مقامی میڈیا ادارے سٹی 42 کی خبروں کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس نے بدھ کو سمن آباد میں ABC موٹر اسپورٹس، لاہور پر چھاپہ مارا اور آٹھ ہیوی موٹر سائیکلیں ضبط کیں، جو اسمگل کی گئی تھیں اور نئے صارفین کو فروخت کرنے کے لیے تیار تھیں۔ ان موٹر سائیکلوں کی کل مالیت 50 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ کسٹمز حکام نے یہ معلومات ملنے کے بعد چھاپہ مارا تھا کہ اسمگل شدہ موٹر سائیکلیں دکان پر آئی ہیں۔

کسٹمز ٹیم نے سپرنٹینڈنٹ محمد سرور کی نگرانی میں چھاپہ مارا اور موٹر سائیکلیں ضبط کیں۔

مزید پڑھیں: ہونڈا سوک 2019ء ٹائپ آر میں جدت کی جھلک نظر آ گئی

موٹر سائیکلیں ضبط کرنے والے کسٹمز حکام کے علاوہ اینٹی کار لفٹنگ سیل (ACLC) نے محمد اشرف کھوکھر اور صابر کھوکھر نامی دو پیشہ ور موٹر سائیکل چوروں کو بھی کراچی سے گرفتار کیا ہے۔ مجرم 25 سال کے عرصے میں شہر سے 2000 سے زیادہ موٹر سائیکلیں چوری کر چکے تھے۔ مجرموں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ انہیں ہر موٹر سائیکل چرانے پر 5000 روپے ملتے تھے۔

مزید برآں، اسلام آباد پولیس نے بدھ 18 جولائی 2018ء کو انکشاف کیا کہ اتھارٹی رواں سال اب تک 108 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرچکی ہے اور 85 کار چوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اس بارے میں اپنی رائے نیچے تبصروں میں دیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.