ہم یہاں آپ کو گلاس کوٹنگ کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں – جسے جاننا آپ کے لیے ضروری ہے

1 906

کون نہیں چاہتا کہ اس کی گاڑی ہر لحاظ سے بہترین حالت میں ہو؟ ایک انسان جو گاڑی خریدنے پر اتنا پیسہ لگاتا ہے وہ تو بالکل یہ چاہے گا کہ اس کی گاڑی دیکھنے میں بہترین لگے۔ گاڑی کے پینٹ میں بہترین چمک اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے اور لوگوں کے لیے اسے پرکشش بناتی ہے۔

آئیے اب اصل بات کی طرف آتے ہیں۔ اس آرٹیکل کا مقصد آپ سب کے ساتھ گاڑی کے پینٹ کو بہترین رکھنے کا علم دینا ہے، اس کے لیے میں ایک خاص تکنیک اور مارکیٹ سروے کا زکر کروں گا۔ اگر چہ یہ نتیجہ حاصل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں مگر میں کوشش کروں گا کہ آپ کو گلاس کوٹنگ کی تکنیک بتاؤں جو کہ پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ میں اصل بات کی طرف آؤں، میں یہ چاہوں گا کہ آپ کو گاڑیوں پر پینٹ کی مختصرسرگزشت سے آگاہ کروں اور پھر ہم اصل بات کی طرف چلیں گے۔

آٹو موبائلز پر پینٹ کے استعمال کی ہسٹری کو سمجھیں:

چند سال پہلے چیزیں بہت سادہ تھیں، نئی گاڑیوں کو بہت بنیادی اصولوں اور تکنیکوں کے ساتھ پینٹ کیا جاتا تھا۔ مثال کے طور پر 70 کی دہائی میں گاڑیوں کو قدیم طریقہ سے پینٹ کیا جاتا تھا۔ کارکن ڈس اسیمبلڈ گاڑٰی کی چیسز اور مختلف حصوں کو برش سے پینٹ کرتے تھے، بالکل اسی طرح جیسے ہم گھر کو پینٹ کرتے ہیں۔ ایک گاڑٰی پر پینٹ کی کئی تہیں کی جاتی تھیں اور پھر اسے خریداروں کو بیچ دیا جاتا تھا۔ مگر بہتری کی کوشش کی وجہ سے اس تکنیک کو چھوڑ دیا گیا۔ کیونکہ اس طرح سے پینٹ کرنے میں کئی مسائل تھے۔

-فنشنگ بالکل بھی اچھی نہیں ہوتی تھی

-پینٹ کی غیر ہموار سطح ایک بڑا مسئلہ تھا

-پینٹ زیادہ عرصہ نہیں چلتا تھا اور اس کی چمک برقرار نہیں رہتی تھی

اس کے بعد انسانوں نے سپرے پینٹ کو چُنا، جو کہ برش پینٹ سے زیادہ قابل اعتماد اور صحیح تھا۔ پھر اس تکنیک میں پیش رفت ہوئی اور پھر گاڑیوں کے پینٹ کی کوالٹی بڑھانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پینٹ بیکنگ طریقہ استعمال کیا گیا۔ اس طریقہ میں پینٹ کو ایک خاص درجہ حرارت تک گرم کیا جاتا ہے جس سے اس کی چمک اور مدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور حقیقت تو یہ ہے کہ اس تکنیک کو آج تک نئے اوزاروں کے ساتھ استعمال کیا جارہا ہے۔ اب پینٹ بوتھ استعمال کیے جاتے ہیں جن میں آٹو میٹک طریقہ سے پینٹ کا درجہ حرارت کنٹرول کیا جاتا ہے۔ گاڑیوں پر پینٹ کرنے کے لیے بہت عمدہ نوزلز استعمال کی جاتی ہیں اور اس کام کو بہترین انداز میں مکمل کرنے کے لیے روبوٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔

گلاس کوٹنگ کیا ہے؟

گلاس کوٹنگ بنیادی طور پر ایک پگھلا ہوا گلاس ہوتا ہے جو سیلیکا اور سیلوکسین کا بنا ہوتا ہے۔ یہ ایک شفاف مائع ہوتا ہے جو ہوا سے ملنے پر سخت ہو جاتا ہے۔ یہ گاڑی کے پینٹ کو انتہائی اعلی چمک اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ میرے مارکیٹ کے سروے اور مختلف ورک شاپس سے بات چیت کے مطابق یہ تقریباً تین سال تک برقرار رہتا ہے جس کا انحصار مختلف عوامل پر ہے۔ گلاس کوٹنگ کا مقصد گاڑی کے صاف پینٹ کوٹ کی حفاظت کرنا ہے۔

گلاس کوٹنگ کے علاوہ موجود آپشنز:

جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ آپ کی گاڑی کے پینٹ کی حفاظت کے لیے گلاس کوٹنگ کے علاوہ بھی مارکیٹ میں کچھ متبادل دستیاب ہیں۔ تو میں نے ایسے کچھ آپشنز کی فہرست مرتب کی ہے۔

-کارنوبا ویکس: تقریباً ہر کوئی کارنوبا ویکس کے بارے میں جانتا ہے۔ کارنوبا ویکس تقریباً تمام آٹو موبائل شاپس اور سوپر سٹورز پر باآسانی دستیاب ہے۔ جن میں کازمک، فارمولا 1، شائنکس، ٹرٹل ویکس وغیرہ شامل ہیں۔ یہ ایک انتہائی سستا اور مناسب آپشن ہے جسے گھر پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کی حفاظتی مدت بہت کم ہے۔ یہ چھ سے آٹھ ہفتوں تک برقرار رہتا ہے۔ یہ ویکس بنیادی طور پر آپ کی گاڑی کی سطح پر پولیمرز کے زریعے ایک ویکس کی سطح تیار کرتا ہے جس سے گاڑی کی سطح چمکدار اور گیلی نظر آتی ہے۔

-پینٹ سیلنٹ: پینٹ سیلنٹ مکمل طور پر پولیمر کا ایک مصنوعی مرکب ہے جو کہ ایک لمبے عرصہ تک چمک دیتا اور پینٹ کی حفاطت کرتا ہے۔ یہ تقریباً چھ ماہ تک برقرار رہتا ہے اور یہ مدت لگانے کے طریقہ، میٹیریل اور حفاظت جیسے عوامل پر منحصر ہے۔

ہمیں گلاس کوٹنگ کی ضرورت کیوں ہے؟ اور میں یہ کہاں سے کروا سکتا ہوں؟

اب ہم بات کا آغاز اس حقیقت سے کرتے ہیں کہ گلاس کوٹنگ بہترین چمک اور نتائج تب ہی دیتا ہے جب گاڑی کا پینٹ بہترین حالت میں ہو۔ یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ اپنی گاڑی کو تب ہی گلاس کوٹنگ کروا لیں جب وہ بالکل نئی ہو۔ اس سے نہ صرف لاگت کم آئے گی بلکہ آپ ’پینٹ کوریکشن‘ سے بھی بچ جائیں گے۔ میں آگے بتاتا ہوں کہ پینٹ کوریکشن کیا ہے ابھی آپ اس بات سے پریشان نہ ہوں۔ ابھی ہم اس سیکشن کے دوسرے حصہ کی طرف چلتے ہیں، میں یہ کہاں سے کروا سکتا ہوں؟ تو سادہ الفاظ میں آپ یہ وہیں سے کروا سکتے ہیں جہاں آپ کو یہ کام کرنے کے لیے صحیح لوگ ملیں۔ اس مقصد کے لیے میں آپ کو کوئی خاص دکان تجویز نہیں کر سکتا تو اس کے لیے آپ کو خود کوشش کرنا ہو گی۔ مارکیٹ جائیں اور ایک سروے کریں، مختلف وینڈرز سے ملیں اور اس پر بات چیت کریں، پھر احتیاط سے اپنی آپشنز مرتب کریں اور جو سب سے زیادہ آپ کو قائل کرے اس سے یہ کام کروا لیں۔

اور مجھے یقین ہے کہ میرا آرٹیکل پڑھنے کے بعد آپ کو گلاس کوٹنگ اور اس پورے عمل کا مکمل آئیڈیا ہو جائے گا۔ چلیں اب سب سے مزیدار حصے کی طرف آتے ہیں۔

یہ کیسے کیا جاتا ہے؟

گلاس کوٹنگ کے لیے ضروری اشیاء

-دھول سے محفوظ بند جگہ

-واٹر ہوز

-کار شیمپو

-مائیکروفائبر کپڑے

-کلے بار

-کمپاؤنڈ پالش

-بفنگ مشین

-گلاس کوٹنگ (یہ کسی بھی اچھے برانڈ کی ہو سکتی ہے جیسا کہ پینکل بلیک لیبل ڈائمنڈ پینٹ کوٹنگ، مکیز37 پینٹ کوٹنگ وغیرہ)

ہر وینڈر اس عمل میں اپنے انوکھے طریقہ ڈالے گا تاکہ اس کو مزید منفرد بنایا جا سکے مگر بنیادی طور پر اس عمل کے پانچ مرحلے ہیں۔

-گاڑی دھونا

-گاڑی خشک کرنا

-کلے بار کا طریقہ لاگو کرنا

-کمپاؤنڈ کے ساتھ پینٹ کے سلوٹ نکالنا

-گلاس کوٹنگ لگانا

سرگرمی کی ترتیب:

drying-1-گاڑی دھونا: گاڑی کو اچھی طرح کار شیمپو سے دھونا تاکہ ہر قسم کے گرد و غبار سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ یہ بہت اچھے سے کرنا لازمی ہے۔ آپ کو یہ نصیحت کی جاتی ہے کہ اس موقع پر خاص توجہ دیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ گاڑی کا ہر حصہ دھو دیا گیا ہے۔

-خشک کرنا: اگلے مرحلے میں گاڑی کو خشک کیا جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاڑی پر کوئی بھی پانی کا قطرہ نہ رہے کیونکہ آپ کی گاڑی کو گلاس کوٹنگ کے لیے تیار کرنے کے لیے یہ انتہائی اہم مرحلہ ہے۔ پانی کو بہت اچھی کوالٹی کے مائیکرو فائبر کپڑے سے صاف کریں۔

clay-bar-کلے بار کا عمل: اس سے ہر قسم کے نشان اور گردوغبار آپ کی گاڑی کی باڈی سے صاف ہو جائیں گے۔ آپ کو تجویز دی جاتی ہے کہ اچھی کوالٹی کا کلے بار استعمال کریں تا کہ خوردبینی زرات کو بھی صاف کیا جا سکے۔ کیا ہو گا اگر آپ کلے بار استعمال نہیں کریں گے؟ آپ کو گلاس کوٹنگ میں پھیلے ہوئے منحوس دھبے گاڑی پر نظر آئیں گے۔

-کمپاؤنڈ پالش کا استعمال: اگر آپ کی گاڑی بالکل نئی ہے تو اس مرحلے کو چھوڑا جا سکتا ہے مگر یہ پرانی گاڑیوں کے لیے لازمی ہے۔ پرانی گاڑی سے p3میری کیا مراد ہے؟ آپ نے شاید دیکھا ہو کہ کچھ گاڑیوں پر وقت گزرنے کے ساتھ گندے کپڑے کے استعمال کی وجہ سے پینٹ کی سلوٹ پڑ جاتی ہیں۔ تو اس لیے ضروری ہے کہ آپ ان پینٹ کی سلوٹوں اور ہلکی خراشوں کو ختم کریں تاکہ گلاس کوٹنگ بہترین نتائج دے۔

-گلاس کوٹنگ کو لگانا: اس سارے عمل میں یہ سب سے زیادہ اہم مرحلہ ہے کیونکہ یہ ایک مرتبہ ہو گیا تو پھر اسے ٹھیک کرنا بہت مشکل اور مہنگا ہے۔ اس مقصد کے لیے اس عمل کو چھوٹے چھوٹے حصوں پر کر کے مکمل کرنا چاہیے۔ ماہرین عموماً گلاس کوٹںگ کو گاڑی پر انڈیلتے ہیں اور پھر کپڑے کی مدد coating-prep-1سے پوری گاڑی پر پھیلا دیتے ہیں۔ جیسے ہی یہ مائع ہوا سے ملتا ہے تو یہ سخت ہوکر گلاس کی ایک تہہ بنا دیتا ہے۔ اس عمل کو بار بار دہراتے رہیں جب تک پوری گاڑی پر یہ مکمل نہیں ہو جاتا۔ نظریاتی طور پر اس کا نتیجہ ایک چمکدار اور ہموار سطح کی صورت میں ہونا چاہیے۔

ان تمام مراحل کو بتانے کا مقصد صرف آپ کو گلاس کوٹنگ کے متعلق آئیڈیا فراہم کرنا تھا لیکن میں کسی بھی صورت آپ کو یہ تجویز نہیں کروں گا کہ آپ اسے خود کریں۔ کیونکہ اس کام کو کرنے کے لیے انتہائی مہارت اور صفائی چاہیے تو آپ کو چاہیے کہ یہ کام کسی پیشہ ور سے ہی کروائیں۔

احتیاطی تدابیر:

caution

گلاس کوٹنگ کروانے سے پہلے آپ کو چند چیزیں لازمی کرنی چاہیں۔

-اگر آپ کی گاڑی پرانی ہے اور اس کی باڈی پر زنک جمع ہے تو پہلے آپ کو اس کا پینٹ صحیح کروانے کی ضرورت ہے۔

-گلاس کوٹنگ کے لیے کبھی مت جائیں اگر باڈی پینلز غیر ہموار ہیں۔

ایک بار پھر سے میں یہ بات ضرور کہنا چاہوں گا کہ ان تمام معلومات کامقصد صرف جنرل نالج ہے۔ اس کو بالکل بھی گلاس کوٹنگ کے 101 طریقوں والی گائیڈ ہرگز نہ سمجھیئے گا۔ اس کو گھر پر کبھی مت آزمائیں کیونکہ یہ آپ کی گاڑی کا پینٹ خراب کر سکتی ہے۔ اس کی بجائے آپ اسے کسی ماہر سے کروائیں۔ اسی طرح سے نیچے کچھ مزید چیزیں بتائی گئی ہیں جن سے آپ کو گلاس کوٹنگ سے پہلے ہوشیار رہنا چاہیے۔

-پہلی بات تو یہ ہے کہ کسی مشہور دکان سے گلاس کوٹنگ کروانا انتہائی مہنگا ہے۔ میرے مارکیٹ سروے کے مطابق ایک استعمال شدہ گاڑی پر گلاس کوٹنگ کے لیے تقریباً 30 سے 40 ہزار روپے خرچ آئے گا۔

-اس بات کا انحصار گاڑی کی حالت پر بھی ہے۔ کیونکہ پرانی گاڑی کا پینٹ ٹھیک کرنے اور صاف کرنے میں نئی گاڑی کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

-ہمیں گلاس کوٹنگ کی حفاظت کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اس کی چمک کو برقرار رکھنے کے لیے کارنوبا ویکس استعمال کریں ورنہ اس کی طویل مدت والی بات کو بھول جائیں۔

-نئی گاڑیوں کے لیے گلاس کوٹنگ ایک اچھا آپشن ہے اگر انہیں احتیاط سے رکھا جائے۔ آپ کبھی بھی گلاس کوٹنگ کروانے کے بعد کارنوبا ویکس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اگر آپ گلاس کوٹڈ گاڑی کو ہر دو ماہ بعد کارنوبا ویکس کریں تو میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ گلاس کوٹنگ کی لائف کو 3 سال سے بڑھا کر 5 سال تک کر سکتے ہیں کیونکہ ویکس اس کے اوپر ایک اور حفاظتی تہہ بنا دیتی ہے۔

یہاں بات ختم ہوتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس آرٹیکل سے آپ کے علم میں اضافہ ہوا ہو گا اور آپ پر بنیادی نظریات واضع ہو گئے ہوں گے۔ مجھے آپ کی باتیں سن کر بے حد خوشی ہو گی۔ برائے مہربانی اپنی قیمتی آراء اور پینٹ کی حفاظت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کا اظہار نیچے کمینٹ باکس میں کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.