پرنس پرل 2019ء: آنے والی ہیچ بیک کا ایک خصوصی جائزہ
PakWheels.com نے آنے والی کار پرنس پرل کا ایک اور خصوصی جائزہ لیا ہے۔ جس گاڑی کا جائزہ لیا گیا ہے وہ ایک CBU یعنی Completely Built Unit ہے جو لیفٹ ہینڈ ڈرائیو ٹرانسمیشن رکھتی ہے۔ جولائی سے پرنس پرل کی پاکستانی مارکیٹ میں دستیابی ممکن ہے۔ ابتدائی طور پر رائٹ ہینڈ ڈرائیو CBUs درآمد کی جائے گی اور وقت کے ساتھ CKD یعنی Completely Knocked Down یونٹس دستیاب ہوں گے۔
ایکسٹیریئر
ویسے تو ظاہری شکل و صورت کی پسند ہر شخص پر منحصر ہے، البتہ نئی پرنس پرل Rex7 کا ایکسٹیریئر ذرااسپورٹی انداز کا ہے جسے فرنٹ بمپر کے ذریعے بہتر بنایا گیا ہے، جس میں فوگ لیمپس اور چوڑی سیاہ گرِل نصب ہے۔ فرنٹ ہیلوجن لیمپ میں DRLs ہیں۔ فرنٹ پر موجود چوڑی کروم گرِل کار کو ایک پریمیم احساس دیتی ہے۔ نئی ہیچ بیک 13 انچ الائے رِمز کے ساتھ آتی ہے۔ فرنٹ پر پرنس پرل میں ڈسک بریکس ہیں جبکہ پشت پر آپ کو ڈرم بریکس ملیں گے۔ البتہ گاڑی ABS بریکس کے بجائے بوسٹر بریکس کے ساتھ آئے گی۔
LED ٹرن سگنل لائٹس سائیڈ مررز کے اندر نصب ہیں، جو پاورڈ اور ری ٹریکٹ ایبل ہیں۔ ڈور ہینڈلز اور سائیڈ مررز گاڑی کی باڈی کی رنگت کے ہیں۔ ڈیزائن لینگوئج تراش و خراش کو بڑھتی ہے جس گاڑی کو مقابلے میں جداگانہ حیثیت دیتی ہے۔ گراؤنڈ کلیئرنس بھی مقامی سڑکوں کے حساب سے کافی ہے۔
نئی پرنس کا پچھلا حصہ سوزوکی کلٹس سے مشابہت رکھتا ہے۔ ریئر بریک لیمپ بوٹ کے اوپر نصب ہے اور ریئر بمپر میں رفلیکٹرز وجود ہیں۔ پیچھے کی لائٹس بھی سوزوکی کلٹس سے کافی ملتی جلتی ہیں۔ پیچھے نصب لائٹس کا معیار کافی اچھا ہے۔ بوٹ مکمل آٹومیٹک ہے اور اسٹیئرنگ ویل کے قریب موجود بٹن دباتے ہی فوراً کھل جاتا ہے۔ مقامی معیارات کے مطابق پرنس پرل ڈگی میں ایک اضافی ٹائر کے ساتھ بھی آئے گی۔
انٹیریئر
پرنس نے انٹیریئر کی فلم بندی کی اجازت نہیں دی کیونکہ یہ ایک لیفٹ ہینڈ ڈرائیو کار ہے۔ جیسے ہی رائٹ ہینڈ ڈرائیو یونٹس ملک میں پہنچیں گے، ہم آپ کو انٹیریئر کا بھی مکمل جائزہ پیش کریں گے۔
انجن
پرنس پرل 800cc EFI انجن سے لیس آتی ہے جو فور-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ لگایا گیا ہے۔ مستقبل میں آٹومیٹک ٹرانسمیشن بھی دستیاب ہوگی۔ سستی ہیچ بیکس کے شعبے میں پرنس پرل اور سوزوکی آلٹو کے بارے میں توقع ہے کہ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آئیں گی۔ انجن 5500 rpm پر 40 hp پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پرنس نے اب تک پرل Rex7 کی قیمت ظاہر نہیں کی ہے، لیکن یہ براوو کی طرح 9 لاکھ روپے تک میں ہوگی۔
اس جائزے کی وڈیو نیچے دیکھیں:
پرنس پرل Rex7 کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آتے رہیے۔