5 آسان اور انتہائی مؤثر کار صاف کرنےکےطریقے

0 308

گاڑی کی اچھی طرح سے صفائی کرنا بہت مہنگا پڑتا ہے خاص طور پر جب آپ اسے کسی پیشہ ور سے کروائیں۔ تاہم آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ گھر کی عام چیزوں سے ہی اپنی گاڑی صاف کر سکتے ہیں۔ آپ نے شاید سنا بھی ہو کہ آپ کس طرح ایک کوک کی مدد سے اپنی گاڑی کی ونڈ شیلڈ کے سخت داغ دھبے بھی دور کرسکتے ہیں اور اپنی گاڑی کی چھت سے پرندوں کے فضلا کو کیسے ایک ڈبلیو ڈی 40 سے صاف کر سکتے ہیں، زنگ کے ہلکے نشانات کو کیسے نیل پالش سے صاف کیا جاسکتا ہے اور سرکہ کی مدد سے کیسے آپ اپنی گاڑی کے کارپٹ پر پڑے کافی اور متلی کے داغ ختم کر سکتے ہیں لیکن آج ہم انتہائی سادہ، سستے اور ٖغیر متوقع طریقوں کا زکر کریں گے جو آپ کی گاڑی کو دیر تک صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

ہیئر کنڈیشنر کا استعمال:

لینولین پر مشتمل ہیر کنڈیشنر آپ کی گاڑی صاف کرنے کی ایک انتہائی اعلی چیز ہے۔ اس سے آپ اپنی گاڑی کو بالکل تازہ ویکس جیسی شکل دے سکتے ہیں۔ پیشہ ور لوگوں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا کار شیمپو بھی لینولین پر مشتمل ہوتا ہے جس سے آپ کی گاڑی کے پینٹ میں چمک آتی ہے اور اس کی عمر بھی لمبی ہوتی ہے۔

گاڑٰی کی ونڈ شیلڈ کو کولا سے صاف کرنا:

ہم سب جانتے ہیں کہ ایک لمبی گرمیوں کے بعد ہونے والی بارش سے ہماری ونڈ شیلڈ کتنی گندی ہوجاتی ہے۔ اس سکرین پر لکیریں اور دھبے رونما ہوتے ہیں جو انتہائی دقت کا باعث بنتے ہیں۔ آپ متاثرہ حصے پر کوک ڈال کر اس مصیبت سے جان چھڑا سکتے ہیں۔ گاڑی پر کولا ڈالتے وقت اس چیز کا خیال رکھیں کہ ونڈ شیلڈ کے نیچے ایک تولیہ رکھ لیں تاکہ کوک سے ہوڈ کا پینٹ خراب نہ ہو۔ کولا میں موجود بلبلے اس قسم کے داغ ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس عمل کے فوراً بعد ونڈ سکرین کو دھو کر چبچبی کوک سے جان چھڑائیں۔

دھونے کے لیے کیروسین کا استعمال:

تین گیلن پانی سے بھری ہوئی بالٹی میں ایک کپ کیروسین ڈال کر آپ اپنی گاڑی دھونے کا بہترین مرکب تیار کر لیتے ہیں جس کے بعد ویکس کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔ کیروسین میں پانی ملانے کے بعد آپ کو اس سلوشن کو صرف گاڑی کی باڈی پر پھیلانا ہے۔ اس سے گاڑی میں ایک شاندار چمک آئے گی اور جب اگلی بار بارش ہوگی تب بارش کا پانی گاڑی پر سے  پھسل کر گر جائے گا جس سے زنگ لگنے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔

بیکنگ سوڈا کا استعمال:

ایک گیلن کے سائز کے جگ میں ایک چوتھائی کپ بیکنگ سوڈا، ایک چوتھائی کپ ڈش واشنگ لیکوئڈ ڈالیں اور اسے بھر کر اچھی طرح سے ہلائیں اور اب آپ کے پاس گاڑی دھونے کا بہترین سلوشن تیار ہے۔ جب بھی گاڑی کو دھونے کی ضرورت ہو تو اس جگ کو اچھی طرح ہلائیں اور ایک کپ محلول کو 2 گیلن پانی کی بالٹی میں ڈال دیں۔ اس میں اب گرم پانی ڈالیں اور آپ کے پاس گھر کا تیار کردہ کار صاف کرنے کا محلول تیار ہے۔

کھڑکیاں صاف کرنے کے لیے بے بی وائپس:

کیا آپ جانتے ہیں کہ بے بی وائپس صرف بچوں ہی کے لیے نہیں بلکہ گاڑیوں کے لیے بھی اچھے ہیں؟ گاڑی کی ونڈ شیلڈ اور کھڑکیوں کو بےبی وائپس سے رگڑ کر صاف کرنے کا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔ گلو کمپارٹمنٹ آپ کی گاڑی میں بے بی وائپس رکھنے کی بہترین جگہ ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟

جب ایک بار آپ اپنی گاڑٰی دھو چکیں تو اسے مائیکروفائبر کپڑے سے صاف کرنا نہ بھولیں۔ اگر آپ گیلی گاڑی کو ایسے ہی باہر لے کر گھومیں گے تو پانی کے نا نظر آنے والے قطرے اس کی بیرونی سطح پر نشانات بنا دیں گے جس سے پینٹ کی عمر گھٹتی ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.