خیبر پختونخوا میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت: وزیر اعلی نے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی!

0 239

صوبہ خیبر پختونخوا میں نئی اور کشادہ سڑکوں کی تعمیر اب زیادہ دور نہیں رہی کیوں کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک بذات خود اس منصوبے کے لیے بہت سرگرم نظر آرہے ہیں۔ منصوبے کی بروقت شروعات کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعلی نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام انتظامات تین ماہ میں مکمل کرلیں۔

اس منصوبے پر بات کرنے کے لیے وزیر اعلی نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر وارنر اور متعلقہ امور کے ماہر پاون ورکی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پرویز خٹک نے بتایا کہ اس منصوبے پر 200 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا۔ ملاقات میں وزیراعلی کے مشیر اکبر ایوب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور منیجنگ ڈائریکٹر پختون خواہ ہائی وے اتھارٹی بھی شریک تھے۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر وارنر نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو بہت سراہا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ جبکہ چمکنی اور بدھ بر کو منسلک کرنے والی شاہراہ پر تقریباً 12 بلین روپے لاگت آئے گی۔ یہ تمام اخراجات ایشین ڈیولپمنٹ بینک ادا کرے گا۔

اس منصوبے پر جنوری 2017 میں کام کا آغاز کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کی حکومت مختلف شاہراہوں کی مرمت اور بحالی کا کام کر رہی ہے جس کی مجموعی مسافت تقریباً 500 کلومیٹر ہے۔ ان شاہراہوں کی مرمت کا کام آئندہ سال جنوری میں شروع کیا جائے گا۔ پرویز خٹک نے اس منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں کی مرمت سے سماجی و اقتصادی ترقی کی راہیں کھلیں گی اور تمام شہریوں کو صوبائی وسائل تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.