گاڑی کے ٹائرز طویل عرصے تک قابل استعمال رکھیں

0 382

گاڑی میں ٹائرز کو وہی اہمیت حاصل ہے کہ جو راہ چلتے ایک آدمی کے پہنے ہوئے جوتوں کی ہوتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود گاڑی کے جس حصے کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے وہ ٹائرز ہی ہیں۔ ان کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن عام طور پر گاڑی کے ظاہری حصے کا خاص خیال رکھنے والے بھی اس اہم ترین حصے پر توجہ نہیں دیتے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ گاڑیوں کے ٹائر جلد گھس جاتے ہیں یا خراب ہوجاتے ہیں اور پھر انہیں جلد ہی تبدیل کروانا پڑتا ہے۔ یہاں ہم 2 اہم تجاویز قارئین کو دے رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ نہ صرف گاڑی کے ٹائرز کو زیادہ عرصے تک استعمال کرسکتے ہیں بلکہ گاڑی کی مجموعی کارکردگی اور حفاظت کو بھی بہتر بناسکتے ہیں۔

ٹائر میں مناسب ہوا بھریں

سب سے پہلے اور اہم ترین بات یہ ہے کہ اپنی گاڑی کے ٹائر میں موجود ہوا کے تناسب کا خیال رکھیں۔ زیادہ بہتر ہوگا کہ اگر آپ ہفتے میں ایک بار تصدیق کروالیں کہ آیا ٹائر میں ہوا کم یا زیادہ تو نہیں ہوگئی۔ ٹائر میں ہوا کم یا زیادہ ہوجانے کی صورت میں ٹائرز اور سڑک کے درمیان مناسب ربط قائم نہیں ہوپاتا اور گاڑی پر گرفت کمزور ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹائر کی ساخت بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔ اگر ٹائر میں ہوا زیادہ بھردی جائے (over inflated) تو وہ درمیان سے پھیلنا شروع ہوجاتا ہے جبکہ ہوا کم ہونے (under inflated) کی صورت میں ٹائر کا درمیان حصہ اندر دھنس جاتا ہے۔ دونوں ہی صورتوں میں گاڑی کی رفتار اور بریک تو متاثر ہوتے ہیں ساتھ ہی ٹائر بھی خراب ہوجاتا ہے۔

Car Tyres tyre_inflation

ویل الائنمنٹ کا خیال رکھیں

گاڑی میں باحفاظت سفر کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی گاڑی اور پہیوں کا رخ ایک ہی سمت میں ہو۔ ویل الائنمنٹ دراصل اسی کی تصدیق اور درستگی کا طریقہ ہے۔ پہیوں کی الائنمنٹ مختلف ہونے کی چار ممکنہ صورتیں ہیں۔ انہیں Toe-Out، Toe-In، negative چیمبر یا positive چیمبر کہا جاتا ہے۔ گاڑی کے پہیے ایک دوسرے کے مخالف سمت ہوں تو انہیں Toe-out کہا جاتا ہے۔ اگر پہیوں کا رخ ایک دوسرے کی طرف ہو تو انہیں Toe-in کہا جاتا ہے۔ اگر پہیوں کا اوپری حصہ گاڑی کے اندر اور نچلا حصہ باہر نکلا ہوا ہوتو یہ negative چیمبر کہلاتا ہے جبکہ اس کے برعکس یعنی پہیوں کا نچلا حصہ گاڑی کے اندر اور اوپری حصہ باہر نکلا ہو تو اسے positive چیمبر کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں: ٹائر پر لکھے نمبرز آپ کو کیا بتاتے ہیں؟

شوقین افراد گاڑی کو منفرد انداز دینے کے لیے بھی ان طریقوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ نے ہونڈا سِوک میں negative چیمبر کا استعمال دیکھا ہو گا جس کے لیے جنرل ٹائرز کے تیار کردہ 15 انچ کے یورو اسٹار استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس سے گاڑی کی گرفت بہتر ہوتی ہے لیکن ٹائرز پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ گاڑی کے پہیوں کی الائنمنٹ کار ساز ادارے کے بتائے گئے طریقہ اور تناسب کے مطابق ہی رکھی جائے۔

Car Tyres camber

Car Tyres toe in toe out

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.