ماسٹر موٹرز نے اپنی مقامی طور پر اسمبل شدہ پہلی چنگن گاڑی پیش کردی

0 1,142

ماسٹر موٹرز نے 2 مئی 2019ء کو مقامی طور پر اسمبل کردہ چنگن گاڑی – درمیانے سائز کی وین کاروان – کے پہلے یونٹ کی تیاری کی تقریب منعقد کی۔

چنگن کاروان ایک مِنی وین ہے جو 6 افراد کی گنجائش رکھتی ہے۔ یہ 1.0 لیٹر 4-سلینڈر OHC انجن 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ یہ 6000rpm پر زیادہ سے زیادہ 68hpاور4800 rpm پر 92 Nm پیدا کر سکتا ہے۔ درمیانے سائز کی یہ وین ملٹی پوائنٹ فیول انجکشن سسٹم کے اصول پر کام کرتی ہے۔ آٹومیکرز کی جانب سے اس میں کمفرٹ لیول بڑھایا گیا   ہے کیونکہ یہ فرنٹ سسپنشن کے طور پر میک فرسن اسٹرٹس استعمال کرتی ہے۔

اس کے ایکسٹیریئر میں شامل ہیں:

LED ہیڈلائٹس

فوگ لیمپس

ڈوئل-وِنگ کروم ریڈی ایٹر گرِل

LED ٹیل لیمپس

14-انچ الائے رِمز

ریئر سلائیڈ ڈور

سائیڈ مررز وائیڈ-اینگل ویو کے ساتھ

اسٹینڈرڈ ٹائرز 165/70 R14

مِنی وین سرمئی رنگ کا انٹیریئر رکھتی ہے جس میں اسٹیئرنگ ویل انسانی جسم کی ساخت کے مطابق لگایا گیا ہے۔ دیگر انٹیریئر اور سیفٹی فیچرز میں شامل ہیں:

فیبرک سیٹیں

تیسری قطار کی فولڈیبل نشستیں

اضافی کارگو گنجائش

مونوکرومیٹک نیلے رنگ کا میٹر کلسٹر

ایئر کنڈیشنر مع کلائمٹ کنٹرول

چار ایئر ڈکٹس

FM ریڈیو اور AUX کنیکٹیوِٹی

ڈرائیور سیٹ بیلٹ ریمائنڈ الرٹ

فرنٹ ڈسک بریکس

مجاز چنگن ڈیلرشپس پہلے ہی کاروان کے کمپلیٹلی بلٹ یونٹس (CBUs) ملک میں فروخت کر رہے ہیں۔ البتہ کمپنی کے اسمبلی پلانٹ نے اس گاڑی کا مقامی طور پر پہلا یونٹ تیار کیاہے۔ ماسٹر موٹرز چینی آٹومیکر چنگن کے ساتھ شراکت داری میں کراچی میں اپنا اسمبلی پلانٹ بنا چکا ہے جو سالانہ 30,000 گاڑیاں بنانے کی گنجائش رکھتا ہے۔ کمپنی کے ابتدائی منصوبوں کے مطابق یہ دو کمرشل پک اپس M8 اور M9 مقامی اسمبلی لائن میں بنائے گا۔ ماسٹر موٹرز کے CEO کہتے ہیں کہ چینی مینوفیکچرر نے پاکستان جیسے ملک کا انتخاب رائٹ ہینڈ ڈرائیو مارکیٹوں کے لیے اسٹریٹجک ایکسپورٹ بیس کی حیثیت سے کیا ہے۔ یوں یہاں بننے والی گاڑیاں ملائیشیا، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ وغیرہ میں کمپنی کے ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کی جائیں گی۔ مزید یہ کہ کمپنی نے پاکستان میں مقامی آٹو سیکٹر کے فروغ کے لیے زبردست لوکلائزیشن کا شروع کر چکا ہے۔ نتیجتاً مینوفیکچرنگ کی لاگت کم ہوگی اور آٹومیکر مقامی مارکیٹ میں مقابلے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہوگا۔

کاروان کا CBU ورژن 10 لاکھ روپے کا تھا۔ البتہ کمپنی نے ابھی تک مقامی طور پر اسمبل کردہ یونٹس کی قیمت ظاہر نہیں کی۔ پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں اس کی اہم ترین حریف سوزوکی بولان ہے کہ جو اس شعبے میں اجارہ داری رکھتی ہے۔ سوزوکی بولان VX یورو II تقریباً 8 لاکھ 74 ہزار روپے کی قیمت کے ساتھ آتی ہے (ایکس-فیکٹری) لیکن چنگن کاروان کے مقابلے میں اس میں موجود فیچرز کو دیکھیں تو کاروان صارفین کے لیے ایک بہتر پسند ہوگی چاہے اس کے لیے اضافی رقم کیوں نہ دینا پڑے۔

پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری کے بارے میں مزید خبریں حاصل کرنے کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.