مزدا RX وژن : مستقبل کی مزدا RX-7 کا پیش خیمہ

0 326

پرانے وقتوں کی کچھ ایسی گاڑیاں بھی آج ہمارے سامنے موجود ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ پرانی نہیں ہوئیں۔ ان کی جاذبیت اور جذباتی انداز دونوں قائم و دائم ہے۔ ان سدا بہار گاڑیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق جاپان سے ہے اور وہ 90 کی دہائی میں منظر عام پر آئیں۔ جیسے ہونڈا NSX اور مزدا RX-7 کا منفرد انداز ہی دیکھ لیں۔ نسان اسکائی لائن اور ٹویوٹا سُپرا کو آپ انجینئری شاہکار کہہ سکتے ہیں لیکن ان کا انداز متاثر کن نہیں۔ لیکن NSX اور RX-7 بلاشبہ دو عظیم گاڑیاں ہیں جنہیں دیکھ کر کہیں سے احساس نہیں ہوتا کہ ان کا ڈیزائن برسوں پرانا ہے۔

دنیائے انٹرنیٹ پر آپ کو کئی جگہ یہ لکھا ہوا نظر آئے گا “مزدا RX وژن تصور سے روٹری انجن کا احیا” اور یہ بات زیادہ حیران کن بھی نہیں۔ RX-7 ایک ایسی گاڑی ہے جسے بلاتفریق تمام گاڑیوں کے شوقین افراد نے پسند کیا۔ کیا یہ دیکھنے میں اچھی ہے؟ جی ہاں۔ کیا یہ چلانے میں آسان ہے؟ بالکل۔ کیا اس کا ڈیزائن اعلی ہے؟ بے شک۔ اور جب ایک گاڑی کو اتنی پزیرائی حاصل ہوجائے تو کار ساز ادارے کے لیے اس سے زیادہ بہتر چیز پیش کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ مثال کے طور پر اسپورٹس کار ہر بار اپنے ہی ٹریک ٹائم کو پیچھے چھوڑنے کے لیے سخت محنت، برق رفتاری اور پہلے سے زیادہ قوت صرف کرتی ہے۔

mazda-rx-vision-concept-010-1

ٹوکیو موٹر شو 2015ء میں مزداکی جانب سے پیش کی جانے والی گاڑی کو RX-7 کا پیشرو قرار نہیں دیا گیا لیکن بہت سے اشاروں کی وجہ سے لوگ ایسا سوچنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اور انہی اشاروں میں سے ایک مزدا RX وژن میں شامل مزدا روٹری انجن بھی ہے!

مزدا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ RX وژن مستقبل کے حوالے سے مزدا کے عزم کا اظہار کرے گی اور ہمیں امید ہے کہ یہ حقیقت کا روپدھار لے گی۔ اگلے حصے میں جدید روٹری انجن، اسپورٹس کار کی طرز پر پچھلے پہیوں کا استعمال اور شاندار ڈیزائن اس گاڑی کی خصوصیات میں سب سے نمایاں ہیں۔

مزدا نے اس گاڑی کے مستقبل سے متعلق مزید بات نہیں کی البتہ بہت سے لوگ اسے 2+2 اسپورٹس کوپے کہہ رہے ہیں اور اس کی وجہ خوبصورت انداز، لمبا اور چمچماتا وجود اور دلکش وضع قطع ہے جو RX-7 کی یاد دلاتا ہے۔ آپ اس کے ڈیش بورڈ ہی ملاحظہ کرلیں کہ جس میں کوئی ایل سی ڈی نہیں اور یہ بالکل صاف شفاف ہے جسے ڈرائیور بغیر کسی پریشانی استعمال کرسکتا ہے۔

mazda-rx-vision-concept-015-1

یہ ایک لازوال تصور کی ایک زبردست مثال ہے۔ یہ گاڑی عوام میں پیش کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ اس میں ان کی دلچسپی کو پرکھا جا سکے اور مناسب موقع پر اس کی تیاری کا فیصلہ کیا جائے۔ اور آج آپ انٹرنیٹ پر گاڑیوں کے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر نظر دوڑائیں تو ایسا لگتا ہے کہ اگر مزدا واقعی اسے مستقبل میں پیش کرتی ہے تو سمجھیے اس نے میدان مار لیا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.