پاک سوزوکی کے نئی کلٹس لانچ کرنے کی خبر نے کچھ وقت کے لیے بہت سے لوگوں کی دلچسپی حاصل کی۔ اس کار کی مسلسل دکھائی جانی والی خفیہ تصاویر نے ایک پردہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی صارفین کے تخیل کو قبضے میں لے لیا۔ تو یہ سب ہمیں کس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں؟ حالیہ تصاویر کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ یہ بات ماننا بالکل درست ہے کہ پاک سوزوکی اس گاڑٰی کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاک وہیلز کے زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس گاڑٰی کو 22 اپریل 2017 کو لاہور میں ایک خاص ایونٹ کے دوران متعارف کروایا جائے گا۔
نیچے اس نئی کلٹس کی غیر مصدقہ معلومات اکٹھی کی گئی ہیں۔
ویرینٹس:
نئی آنے والی سوزوکی کلٹس دو طرح کے ویرینٹس میں متعارف کروائی جائے گی وی ایکس آر اور وی ایکس ایل۔ اس کا بنیادی ویرینٹ وی ایکس آر ایک اموبلائزر کیی، سی ڈٰی/ ریڈیو پلیئر، سامنے کے دروازوں میں دو سپیکر، مینوئل ونڈو، اور مینوئل سائیڈ مرر ایڈجسٹمنٹ پر مشتمل ہوگا۔
جبکہ اس کا ٹاپ ویرینٹ وی ایکس ایل ممکنہ طور پر ایک اموبلائزر کی، کروم ٹرم گئیر ناب، ریموٹ کنٹرول سنٹرل لاکنگ، دروازوں میں چار سپیکر، فوگ لیمپ، پاور ونڈوز، الیکٹرکلی ایڈجسٹیبل سائیڈ مرر، ایس آر ایس بیگز، اور پہلی بار کسی بھی مقامی طور پر تیار کردہ 1000cc گاڑٰی میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم سے لیس ہوگا۔
انجن:
آنے والے دونوں ویرینٹ وی ایکس آر اور وی ایکس ایل میں K10B 998cc انجن ہوگا۔ جس کا مطلب ہے کہ نئی کلٹس میں وہی انجن ہوگا جو سوزوکی ویگن آر میں ہے۔ تمام تر تنقید کے باوجود سوزوکی ویگن آر کو کارکردگی اور فیول مائیلیج کے حوالے سے ہمیشہ ہی سراہا گیا ہے۔ تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نئی کلٹس بھی مارکیٹ کی ایک بہت فیول ایفیشنٹ کار ہوگی۔
کیا اس سے کوئی اثر ہوگا؟
مختصر یہ کہ ماہرین پیشن گوئی کر رہے ہیں کہ اس گاڑی کے آنے سے مقامی طور پر تیار کی گئی ہیچ بیک گاڑیوں کی فہرست میں ایک اچھا اضافہ ہو گا۔ پاکستانی صارفین پہلی بار مقامی طور پر تیار کی گئی ایئر بیگز، اے بی ایس بریکس، اور اموبلائزر سے لیس ہیچ بیک کا ضرور استقبال کریں گے۔ پاک سوزوکی اپنی گاڑٰیوں میں فرسودہ فیچرز کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کا شکار رہا ہے۔ لیکن نئی کلٹس کی لانچ کے ساتھ کمپنی شاید بہت سے ناقدین کو ماننے والوں میں تبدیل کر دے گی۔