پاک سوزوکی نے سوزوکی Gixxer کی رونمائی کردی – آپ بھی دیکھیں!
22 مارچ 2019ء کو پاک سوزوکی نے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل، کراچی میں پاک سوزوکی کے اعلیٰ عہدیداران جناب ماسافومی ہرانو، MD پاک سوزوکی، جناب عامر شفیع، فنکشن ہیڈ مارکیٹنگ اینڈ سیلز اور جناب فومی ہیرو ساکورائی، اسٹاف جنرل مینیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز کی موجودگی میں ایک گرینڈ ایونٹ منعقد کیا۔ یہ ایونٹ پاک سوزوکی صارفین کے لیے مختلف سرپرائز لیے ہوئے تھا۔
ایونٹ کا آغاز ‘مائی سوزوکی مائی اسٹوری’ سیزن 2 کے باضابطہ آغاز سے ہوا جو پاک سوزوکی کی اعزاز یافتہ ڈجیٹل مہم ہے۔ مہم پاک سوزوکی کے صارفین کو اپنی ذاتی کہانیاں اور تجربات پیش کرنے کا موقع دیتی ہے کہ کس طرح سوزوکی کی گاڑیوں نے ان کی زندگیوں کو بہتر بنایا۔ اس مہم کا سیزن 2 گزشتہ سال ہونے والے کامیاب پائلٹ سیزن کا نتیجہ ہے۔
پاک سوزوکی نے زبردست انعامات کے ساتھ ایک گرینڈ لکی ڈرا کے انعقاد کے ذریعے صارفین کے ساتھ مل کر پاکستان میں 20 لاکھ یونٹس کی تیاری کا سنگِ میل حاصل کرنے جشن بھی منایا۔ لکی ڈرا نے سوزوکی GR150 جیتنےوالے دس، سوزوکی مہران جیتنے والے پانچ اور سب سے بڑے انعام سوزوکی وِٹاراجیتنے والے ایک فاتح کا اعلان کیا۔
پاک سوزوکی کے صارفین کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پاک سوزوکی نے اپنے کسٹمر سروس منصوبے – دی کرٹسی کار (Courtesy Car) کا بھی آغاز کیا۔ کرٹسی کارز اُن صارفین تک پھیلائی جائے گی جن کی گاڑیاں سروس کے لیے ڈیلرشپ کے پاس ہوں گی۔
ایونٹ آخر میں پاکستان کے موٹر سائیکل رائیڈرز و کے لیے ایک اور دلچسپ پروڈکٹ کی رونمائی پر مکمل ہوا۔ پاک سوزوکی نے معروف اسٹریٹ اسپورٹ بائیک، سوزوکی Gixxer متعارف کروائی۔ جاپانی معیارات پر ڈیزائن ہونے والی سوزوکی Gixxer اپنے انداز، نفیس شکل و صورت اور غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ یہ دنیا بھر میں مختلف اعزازات حاصل کر چکی ہے اور اسی طرح پاکستان کی سڑکوں پر بھی اس کا ہِٹ ہونا متوقع ہے۔ واضح رہے کہ موٹر سائیکل کی قیمت اپنے رنگوں کے حساب سے مختلف ہے: موٹو GP میں سوزوکی ٹیم کے استعمال کردہ رنگوں کی حامل موٹر سائیکل 5 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہے جبکہ دیگر دو رنگوں سیاہ و سرخ کی حامل موٹر سائیکل 5 لاکھ 39 ہزار کی ہے ۔
سوزوکی Gixxer کی خصوصی تصاویر اور تقریبِ رونمائی کی تصویریں ذیل میں دیکھیں:
ان منصوبوں کے ساتھ پاک سوزوکی کی نظریں پاکستانی صارفین کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط تر کرنے اور اپنی زبردست مصنوعات کے ذریعے آٹوموبائل مارکیٹ میں پیش پیش رہنے پر مرکوز ہیں۔