PakWheels.com اور PHA نے اکتیس مارچ کو پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا

0 309

PakWheels.com پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور (PHA) کے ساتھ مل کر 31 مارچ 2019ء کو پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا۔

یہ ریلی PHA کے جشنِ بہاراں کا حصہ ہے جس نے اُن بہادر فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ اس موقع مسلح افواج کی حمایت میں قومی نغمے اور ترانے بھی چلائے گئے۔ علاوہ، شہادت کےمرتبے پر فائز ہونے والے فوجیوں کو نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا۔

ریلی شام ٹھیک 4 بجے لبرٹی مارکیٹ چوک سے شروع ہوئی اور جیلانی پارک پر پہنچ کر مکمل ہوئی۔ PHA کے DG ڈاکٹر فیصل ظہور اور پاک ویلز کے چیئرمین سنیل سرفراز منج اس نے کا افتتاح کیا ۔

جیلانی پارک، جسے پہلے ریس کورس پارک کہا جاتا تھا، اپنے سبزہ زاروں کی وجہ سے اکثر و بیشتر عوام کے جمع ہونے کا مقام بنا رہتا ہے، جس کی دیکھ بھال PHA کرتا ہے۔

شرکاء کو گاڑیوں سے بھرپور ریلی کا تجربہ اٹھانے کا موقع بھی ملا۔ اس میں شرکاء کو حیران کر دینے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی اقسام موجود تھیں۔ اسپورٹس کاریں، لگژری SUVs، ونٹیج کاریں اور ہیوی بائیکس اس ریلی کا خاص حصہ تھیں۔ بچوں سمیت ہر عمر کے افرادنے اپنی پسندیدہ گاڑیوں کی موجودگی میں بھرپور لطف اٹھایا۔

PakWheels.com کے بارے میں

2003ء میں اپنے آغاز سے اب تک PakWheels.com، لاکھوں پاکستانیوں کو گاڑیاں خریدنے اور بیچنےمیں مدد دے کر، ملک میں نمبر 1 آٹوموٹِو پورٹل بن چکا ہے۔ خبروں سے تجزیوں تک PakWheels.com عوام کو مقامی اور بین الاقوامی آٹو انڈسٹری سے آگاہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

زبردست آٹو شوز اور ریلیوں سے لے کر اپنی نوعیت کے اوّلین سرٹیفائیڈ یوزڈ کار میلوں تک، ہم آٹو سیکٹرمیں آنے والے انقلاب میں پیش پیش رہنےپر خوش ہیں۔

PHA کے بارے میں

1998ء میں قائم ہونے والا PHA لاہور کی تزئین و آرائش کا ذمہ دار اہم صوبائی ادارہ ہے۔ یہ صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو صحت مند اور پر سکون طرزِ زندگی فراہم کرنے کے لیے باغات، کھیل کے میدانوں، سبزہ زاروں اور کھلے مقامات کو بنانے اور انہیں برقرار رکھنے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔ یہ سال بھر مختلف ثقافتی و تفریحی تقریبات کا انتظام اور ان کی ترویج بھی کرتا رہتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.