PSCA نے مارچ کے لیے کارکردگی جائزہ رپورٹ جاری کردی

0 239

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے مارچ 2019ء کے مہینے کےلیے کارکردگی جائزے سمیت قانون اور احکامات پر اعداد و شمار جاری کردیے۔

اتھارٹی نے پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول اینڈ کمیونی کیشنز سینٹر (PPIC3) کی کارکردگی رپورٹ جاری کی جس میں مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے 76,366 مشاہدے شامل ہیں۔ 260 سے زیادہ مشتبہ افراد پولیس رسپانس یونٹ (PRU) اور ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے روکے گئے اور ان کی جانب سے مجموعی طور پر 4723 مشتبہ گاڑیوں کی چھان بین کی گئی۔ گراؤنڈ یونٹس نے نمبرپلیٹ کی عدم موجودگی یا فینسی نمبر پلیٹوں کے استعمال پر 6654 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی روکا۔ مانیٹرنگ آپریشن جدید CCTV نگرانی کے ذریعے کیا گیا جس نے 211 مظاہروں اور ریلیوں کی بھی نگرانی کی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر تقریباً 3,36,034 کالز موصول ہونے پر 41,529 ہی اصلی تھیں باقی 2,45,564 کالیں جعلی تھیں۔ ڈسپیچ کنٹرول سینٹر (DCC) نے اصل کالز کے معاملے کو قانونی کارروائی کے لیے آگے بڑھایا۔ البتہ سوالات پر مشتمل معلومات کے حصول، ٹریفک مینجمنٹ، مشاورتی سروسز اور سٹی ٹریفک پولیس کی مدد کے لیے 66,114 کالز موصول ہوئیں۔ دوسری جانب میڈیا مانیٹرنگ سینٹر PSCA کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس سے روڈ سیفٹی اور ای-چالان نظام پر مؤثر انداز میں سوشل میڈیا مہم چلا رہا ہے۔

کنٹرول اینڈ کمیونی کیشن سینٹر (PPIC3) نے پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر الیکٹرانک ڈیٹا شواہد کے حصول میں بھی مدد دی۔ اس نے تقریباً 260 مجرمانہ واقعات پر ڈیٹا جاری کیا اور لگ بھگ 600 مواقع پر تحقیقاتی افسران کو پلے بیک فوٹیج فراہم کی۔ اتھارٹی 1717 ریسکیو واقعات اور 1746 ٹریفک سوالات اور ایمرجنسی کالز سے نمٹی۔ PSCA کی تیار کی گئی پبلک سیفٹی ایپ بھی مؤثر انداز میں گام کر رہی ہے کیونکہ اس کی کارکردگی کا گراف مارچ 2019ء کے مہینے میں بلند ترین سطح پر پہنچا۔ اپنے لوسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کے ذریعے اس نے 9 گمشدہ افراد، 7 رکشوں، 114 موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کی بازیافت میں مدد دی۔ ڈسپیچ کنٹرول سینٹر کی میدان میں موجود ٹیموں نے 66,114 واقعات میں شہریوں کو مدد فراہم کی۔

واضح رہے کہ PSCA شہریوں میں روڈ سینس بیدار کرنے کے لیے مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ شہر کی اہم سڑکوں پر LCDs انسٹال کرکے اتھارٹی ویری ایبل میسیجنگ سروس (VMS) کے ذریعے مختلف ہدایات اور پیغامات ظاہر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ حد سے زیادہ رفتار پر جرمانے سے خبردار کرنے کے لیے اسپیڈ لمٹ کے بورڈز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ پنجاب پولیس اور CTP کی مدد سے PSCA غیر قانونی یا جعلی نمبر پلیٹ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے اور محکمہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنی خدمات کو توسیع دینے کا خواہشمند ہے۔ شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر ’15 ہیلپ لائن’ پر کال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.