ایک چینی ادارہ پاکستان میں ایک ہیچ بیک، کراس اوور اور SUV متعارف کروائے گ

0 502

BAIC موٹرز پاکستان میں تین نئی گاڑیاں متعارف کروانے کے لیے تیار ہے، جو 2019ء میں متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق BAIC موٹرز – چین میں گاڑیاں بنانے والا سرکاری ادارہ – سازگار کے تعاون سے BAIC BJ40 پلس (SUV)، سینووا X25 (کراس اوور) اور سینووا D20 (ہیچ بیک) متعارف کروا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سازگار انجینئرنگ ورکس وزارتِ صنعت و پیداوار پاکستان سے پہلے ہی کیٹیگری “A” گرین فیلڈ اسٹیٹس حاصل کر چکا ہے۔

سازگار انجینئرنگ ورکس کو گرین فیلڈ اسٹیٹس مل گیا

اب ان گاڑیوں کی طرف آتے ہیں جو کمپنی متعارف کروانے کی منصوبہ کر رہی ہے۔

BAIC BJ40 پلس:

BJ40 پلس ایک خاص آف-روڈ گاڑی ہے جو BAIC موٹرز بناتا ہے۔ اس گاڑی کی پیداوار پہلی بار 2013ء میں BJ40- دو دروازوں کی SUV – کے طور پر ہوئی تھی اور اس کے بعد 2016ء میں ایک 4 دروازوں والے ورژن نے آغاز کیا جسے BJ40 L کا نام دیا گیا۔ یہ مشہورِ زمانہ رینگلر جیپ سے مشابہت رکھتی ہے۔ BAIC BJ40 پلس بنیادی طور پر BJ40 کا فیس لفٹ ہے۔

یہ دو مختلف انجن آپشنز میں آتی ہے: 2.0 ٹربو اور 2.3 ٹربو جو بالترتیب مینوئل اور آٹو ٹرانسمیشن سے لیس ہیں۔ 2.0L انجن 204 hp اور 280 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے جبکہ دوسرا 2.3L انجن 250 hp اور 350 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ SUV تمام لوازمات سے لیس ہے۔ ایکسٹیریئر اور انٹیریئر کا انداز حیران کن ہے۔ انتظار کرتے اور دیکھتے ہیں کہ کمپنی یہ گاڑی کس انجن آپشن کے پاکستان میں اپنے صارفین کو دیتی ہے۔

BAIC سینووا X25:

دوسری گاڑی BAIC سینووا X25 ہے۔ یہ سب کومپیکٹ کراس اوور ہے جس نے 2015ء میں آغاز لیا تھا۔ یہ کراس اوور 1.5L گیسولین انجن اور آٹو اور مینوئل دونوں ٹرانسمیشنز سے لیس ہے۔ نیچے تصویر دیکھیں:

BAIC سینووا D20:

آخر میں کمپنی 5 دروازوں کی ہیچ بیک لا رہی ہے کہ جس کا نام سینووا D20 ہے۔ BAIC کی جانب سے اس کی پیداوار سینووا برانڈ کے تحت کی جاتی ہے۔ یہ گاڑی 2012ء میں پیداوار میں آئی۔ یہ ایک فرنٹ ویل ڈرائیو گاڑی ہے جو دو انجن آپشنز میں آتی ہے، ایک 1.3L گیسولین انجن اور دوسری 1.5L گیسویل میں کہ جو 5-اسپیڈ آٹو اور مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہیں۔ انتظار کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کمپنی پاکستانی صارفین کے لیے یہ کس انجن اور ٹرانسمیشن میں آتی ہے۔

سازگار کچھ عرصے سے جاپان کے لیے آٹو رکشے بھی برآمد کر رہا ہے جو پاکستان کے بنے ہوئے رکشوں کو بین الاقوامی سطح پر معروف کر رہا ہے۔

سازگار انجینئرنگ ورکس کو گرین فیلڈ درجہ مل گیا

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.