سوزوکی آلٹو 660cc: تینوں ویریئنٹس میں بنیادی فرق

2 1,424

نئی سوزوکی آلٹو 660cc کی 8 ویں جنریشن انتظار کے بعد بالآخر آ گئی ہے کہ آٹو مینوفیکچرر نے 15 جون 2019ء کو پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر، اسلام آباد میں متعارف کروا دیا ہے۔

سوزوکی کی مشہورِ زمانہ مہران کے خاتمے نے مقامی آٹو انڈسٹری میں ایک بڑا خلا پیدا کیا جس پر آٹومینوفیکچرر نے متبادل کے طور پر پہلی 660cc آلٹو پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاک سوزوکی نے رواں سال 12سے 14 اپریل کو ایکسپو سینٹر، کراچی میں ہونے والے تین روزہ پاکستان آٹو پارٹس شو (PAPS) 2019ء میں آس ہیچ بیک کی رونمائی کی۔ البتہ اس کی خصوصیات اور قیمت کو باضابطہ لانچ کے لیے راز میں رکھا گیا۔ پاک سوزوکی نے نئی 600cc آلٹو کو تین ویریئنٹس میں متعارف کروایا ہے VX، VXR اور VXL۔ VX اور VXR مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آئی ہیں جبکہ بہترین ویریئنٹ VXL آٹو گیئرشفٹ (AGS) ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ ہیچ بیک کیا کچھ پیش کرتی ہے اور تینوں ویریئنٹس میں کیا فرق ہے:

پاور ٹرین:

نئی آلٹو رائٹ ہینڈ ڈرائیو (RHD) آپشن رکھنے والی ایک 5-دروازوں والی ہیچ بیک ہے۔ اسے ایک 3-سلنڈر 658cc کے R06A پٹرول انجن کی طاقت دی گئی ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل یا آٹو گیئرشفٹ (AGS) ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ ہیچ بیک 6500 rpm پر زیادہ سے زیادہ 39 hp اور 4000 rpm پر 56 Nm ٹارک پیش کرتا ہے۔ 10:1 کے کمپریشن ریشو کے ساتھ یہ ملٹی پوائنٹ انجکشن سسٹم کے ساتھ آتی ہے۔ سوزوکی آلٹو 4 بڑے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھتی ہے اور 27 لٹرز کے فیول ٹینک کے ساتھ آتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تمام فیچرز ہیچ بیک کے تینوں ویریئنٹس میں یکساں ہیں۔

بریکنگ اور سسپنشن:

ہیچ بیک سولڈ فرنٹ ڈسک اور ریئر ڈرم بریکس سے لیس ہے۔ فرنٹ سسپنشن میں میک فرسن اسٹرٹ مع کوائل اسپرنگ استعمالکیے گئے ہیں جبکہ ریئر سائیڈ ٹورشن بیم مع کوائل اسپرنگ سے لیس ہے۔ 660cc ہیچ بیک تمام دستیاب ویریئنٹس میں 145/80 R13 کے ٹائر سائز رکھتی ہے۔

ایکسٹیریئر:

عوام کی اکثریت آلٹو کی شکل و صورت سے واقف ہے کیونکہ یہ پہلے ہی جاپان سے درآمد کی گئی ہے۔ البتہ مقامی طور پر بننے والے یونٹ میں اپنے ویریئنٹ کے حساب سے کچھ فرق ہیں۔ آلٹو کے تمام ٹرِمز ہیچ بیک کے پچھلے حصے میں اونچائی پر لگائے گئے اسٹپ لیمپ کے ساتھ آئے ہیں۔ صرف VXL ویریئنٹ کے سائیڈ مررز ہی الیکٹریکلی ری ٹریکٹ ایبل ہیں۔ ہیچ بیک کے ہلکے ورژن محوری سائیڈ مررز رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ گاڑی کی رنگت کے سائیڈ مررز صرف بہترین ویریئنٹ VXL میں ہی ہیں۔ باقی دونوں ٹرِمز میں یہ سیاہ رنگت کے ہیں۔ اسی طرح ڈور ہینڈلز VX اور VXR کالے رنگ کے ہیں جبکہ کمپنی اسی رنگت کے ڈور ہینڈلز AGS ماڈل میں دیتی ہے۔ تینوں ویریئنٹس کے لیے ٹائروں کا سائز ایک ہی ہے جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے۔ ایکسٹیریئر میں ایک اور واضح فرق ویل کورز کا ہے۔ صرف VXL ہی فل ویل کورز رکھتی ہے جبکہ باقی دونوں مینوئل ورژن صرف سینٹر کیپس رکھتے ہیں۔

انٹیریئر:

گاڑی کا انٹیریئر تمام ورژن میں تقریباً ایک جیسا ہے صرف ایک بڑے فرق کے۔ VXL ویریئنٹ کے انٹیریئر کا رنگ ڈوئل ٹون میں آتا ہے جبکہ باقی دونوں ورژن میں یہ سنگل ٹون کا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سب 3-پوزیشن کیبن لائٹ، فلور کارپٹ، فلور کونسول، چند کپ ہولڈرز سامنے بھی اور پیچھے بھی، اسپیکر گرِل، اسسٹ گرپس سن وائزرز مع ٹکٹ ہولڈر وغیرہ سے لیس ہیں۔

سیفٹی اور سکیورٹی کے فیچرز:

نئی سوزوکی آلٹو کے سیفٹی اور سکیورٹی فیچرز تینوں ویریئنٹس میں کافی مختلف ہیں۔ بنیادی ویریئنٹ میں فراہم کردہ فیچرز اعلیٰ ترین ماڈل کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔ بنیادی ماڈل اہم ترین سیفٹی فیچرز کے بغیر آتا ہے جیسا کہ ایئر بیگز۔ لیکن باقی دونوں اعلیٰ ماڈلز تصادم کی صورت میں ڈرائیور اور آگے بیٹھے مسافر کی حفاظت کے لیے ڈوئل ایئربیگز رکھتے ہیں۔ VX اور VXR ورژن ABS بریکس کے بغیر ہیں جو صرف بہترین AGS VXL ویریئنٹ میں ہی ہیں۔یہ سب فرنٹ ڈسک بریکس، اموبیلائزر اور پچھلے دروازوں پر چائلڈ لاک کو بنیادی سیفٹی کے طور پر پیش کرتی ہیں۔

فیچرز اور آرام:

نئی سوزکی آلٹو کا انسٹرومنٹ کلسٹر مختلفاشاریے فراہم کرتا ہے جبکہ اسپیڈومیٹر پینل کے درمیان میں ہے۔ 660cc آلٹو کے تمام ورژن میں یکساں فیچرز میں فیول کم ہونے کی وارننگ، ڈور وارننگ لائٹ، گلَو باکس لِڈ، انڈر ٹرے، کلائمٹ کنٹرول اور ایکسیسری ساکٹ شامل ہیں۔ بنیادی ویریئنٹ میں ایک بڑی کمی ایئر کنڈیشنر کی عدم موجودگی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں کہ جہاں سال کے زیادہ تر عرصے میں شدید گرمی پڑتی ہے،AC کی عدم موجودگی حیران کن ہے۔ یہ آپ کو مہران کے دور میں واپس لے جائے گی کہ جس کا بنیادی ویریئنٹ بغیر AC کا ہوتا تھا۔ پاور ونڈوز کی عیاشی بھیVXL ورژن میں ہی ہے۔ باقی دونوں ماڈلز کے صارفین کو بدقسمتی سے ہینڈل استعمال کرنے والے پرانے طریقے ہی آزمانے پڑیں گے۔ بنیادی ویریئنٹ گاڑی میں پہلے سے انسٹال شدہ اسپیکرز کے ساتھ بھی نہیں آتا۔ مزید یہ ٹچ اسکرینLCD بھی صرف VXL ویریئنٹ میں میں ہے۔ باقی فیچرز میں ہیٹر، فرنٹ ڈی فروسٹر، انٹینا، آڈیو بریکٹ، کی لیس انٹری، پاور اسٹیئرنگ، سینٹرل ڈور لاکس اور سکیورٹی سسٹم تینوں ورژنز میں دستیاب ہیں۔

تینوں ویریئنٹس کےاہم فرق نیچے دیے گئے ہیں:

قیمت:

پاک سوزوکی نے پاکستان آٹو پارٹس شو 2019ء کے موقع پر اپنی نئی ہیچ بیک کی قیمت ظاہر نہیں کی  تھی۔ 15 جون کو باضابطہ لانچ کے موقع پر کمپنی نے مختلف ویریئنٹس کی یہ قیمتیں پیش کیں:

سوزوکی آلٹو VX: 9,99,000 روپے

سوزوکی آلٹو VXR: 11,01,000 روپے

سوزوکی آلٹو VXL: 12,95,000 روپے

واضح رہے کہ ان قیمتوں میں 2.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) شامل ہے کہ جس کی تجویز حکومت نے پہلے وفاقی بجٹ ‏2019-20ء‎ میں دی تھی۔

سوزوکی آلٹو کی قیمت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ پیش کیے گئے فیچرز  کے مطابق ہے؟ نیچے تبصروں میں ہمیں ضرور بتائیں۔ مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.