اس سال مئی میں ولا ڈی ایسٹی میں دکھائی جانے والی رولز روئس سویپٹیل مارکیٹ میں موجود سب سے مہنگی گاڑی ہے ۔ اس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 12.8 ملین ڈالر (تقریبا 1.34 بلین روپے) ہے جو کہ بہت شاندار ہے۔ یہ گاڑی 1920 اور 1930 میں آنے والی رولز روئس سے متاثر لگتی ہے۔ اس میں 1925 میں آنے والی فینٹم 1 اور 1930 میں آنے والی فینٹم 2 کے کچھ اجزاء جیسا کہ گول دروازوں جیسے عناصر شامل ہیں۔ ان دو گاڑیوں کے علاوہ اس میں 1934 میں آنے والی گرنٹنگ فینٹم 2 اور پارک وارڈ 20/25 لیموزین کے عناصر بھی شامل ہیں۔
اس کے کچھ عناصر بہت جدید جب کہ کچھ بہت سادہ دکھائی دیتے ہیں۔ اس گاڑی کی چھت پینارومک ہے اور اس کا انتہائی منفرد رجسٹریشن نمبر “08” ہے۔ اس کا کیبن صارف کی ڈیمانڈ کے مطابق سادہ مگر جدید ہے۔ اس گاڑی کے اندرونی حصہ میں انتہائی منفرد کلر کمبینیشن استعمال کیا گیا ہے۔ اس گاڑی میں پچھلی سیٹس کی جگہ ایک لکڑی کا بنا ہوا شیلف موجود ہے جس پر ایک چمکدار شیشہ ہے۔ یہ گاڑی انتہائی منفرد ونیر اور ٹائیٹینیم کی سوئیوں والی گھڑی سے بھی لیس ہوگی جو کہ بزات خود ایک شاہکار ہو گا۔