اوبر کا پارٹنر ڈرائیورز ایونٹ کا شاندار اختتام

0 167

اوبر نے 16 مارچ 2019ء کو ایکسپو سینٹر، لاہور میں اپنے پارٹنر ڈرائیورز کے لیے اپنی نوعیت کا منفرد انٹرایکٹو ایونٹ منعقد کیا۔

یہ اوبر خاندان کے لیے ایک دلچسپ دن تھا، جہاں پارٹنر ڈرائیورز اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک دوسرے سے ملے۔ یہاں شرکا کے لیے موسیقی، کھانے پینے کا اہتمام اور تمام اقسام کی سرگرمیاں تھیں۔ مزید برآں، اوبر نے اپنے ڈرائیوروں کی کوششوں کو سراہنے کے لیے منعقد کیا تھا جو پاکستان میں کمپنی کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر رہے ہیں۔ اپنے پارٹنر ڈرائیوروں کی اچھی دیکھ بھال اور کمپنی کے ظہور اور نفوذ کو بہتر بنانا اس ایونٹ کے انعقاد کے دو بنیادی مقاصد تھے۔

پاکستان کے عوام کو پریشانی سے آزاد سواری فراہم کرنا اس کا مشن ہے اور کافی عرصے سے ایسا کر رہے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد ایونٹ میں آئی، 25,000 سے زیادہ افراد نے اس میں شرکت کی۔

ذیل میں تصاویر دیکھیں:

واضح رہے کہ PakWheels.com ایونٹ کے لیے اوبرکا پلاٹینم پارٹنر تھا اور اس کے نمائندے عوام کو PakWheels.com کے بارے میں آگاہ کر رہے تھے۔ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنیل سرفراز منج، چیئرمین پاک ویلز نے بتایا کہ PakWheels.com کیا ہے، اور یہ کس طرح گاڑیوں کی خرید و فروخت کو آسان بنانے کا کام کر رہا ہے۔ مزید برآں، انہوں عوام کو سستی اور محفوظ رائیڈ ہیلنگ سروس فراہم کرنے پر اوبر کی کوششوں کو بھی سراہا۔

PakWheels.com نے ایونٹ میں ایک آٹو شو کا بھی انعقاد کیا اور حاضرین کے سامنے بہترین گاڑیاں پیش کیں۔ مزید برآں، PakWheels.com کے نمائندگان عوام کو ان خدمات کے بارے میں آگاہ کرتے رہے جو PakWheels.com عوام کو فراہم کرتا ہے جیسا کہ انسپکشن سروس، میری لیے فروخت کریں، میرے لیے خریدیں وغیرہ۔

ذیل میں تصاویر دیکھیں:

اوبر کے بارے میں:

اوبر دنیا کی سب سے بڑی امریکی رائیڈ ہیلنگ سروس ہے جو اپنے صارفین کو معیاری سواریاں فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی دنیا بھر کے 786 شہری علاقوں میں کام کرتی ہے۔ اس کے پلیٹ فارمز تک ان کی ویب سائٹس اور موبائل ایپس کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

PakWheels.com کے بارےمیں

2003ء میں اپنے آغاز سے اب تک PakWheels.com لاکھوں پاکستانیوں کو گاڑیاں خریدنے اور بیچنے میں مدد دے چکا ہے، جو اسے ملک میں نمبر 1 آٹوموٹِو پورٹل بناتا ہے۔ خبروں سے لے کر جائزوں تک، PakWheels.com لوگوں کو مقامی و بین الاقوامی آٹو انڈسٹری کے بارے میں آگاہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

زبردست آٹو شوز اور ریلیوں کے انعقاد سے لے کر اپنی نوعیت کے اوّلین سرٹیفائیڈ یوزڈ کار میلوں تک، ہم آٹو سیکٹر میں انقلاب لانے میں پیش پیش رہنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.