فوکس ویگن نے EVs شعبے میں نئے اہداف مقرر کرلیے

0 236

آٹو دنیا کے بڑے جرمن نام فوکس ویگن (Volkswagen) نے اپنے لیے ایک نیا ہدف مقرر کرلیا ہے – اگلی دہائی میں 22 ملین الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری۔

ہم روز بروز بڑھتے ہوئے کاربن اثرات کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیوں کے دور میں داخل ہونے سے زیادہ دُور نہیں۔ گاڑیاں بنانے والے تمام اداروں کی نظریں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں اپنے مقابل اداروں کو پیچھے چھوڑنے پر لگی ہوئی ہیں۔

گاڑیاں بنانے والی اس جرمن کمپنی نے حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے حوالے سے نئے منصوبوں کو ازسرِ نو متعین کیا۔ اخراج نہ کرنے والی گاڑیاں آجکل سب سے زیادہ مقبول رحجان ہیں اور فوکس ویگن اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہنا چاہتا۔ حالیہ اعلان میں کمپنی نے اگلے دس سالوں میں 22 ملین گاڑیاں بنانےکا کچھ زیادہ ہی بڑا ہدف رکھ لیا ہے۔ واضح رہے کہ فوکس ویگن گروپ نے پہلے EVs پیداوار کو 15 ملین تک لے جانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

البتہ آٹو مینوفیکچرر کی نظریں اس وقت مستقبل میں زیادہ الیکٹرک گاڑیاں پیش کرنے کی حکمت عملی کے ساتھ رہتے ہوئے کاربن اثرات کو 30 فیصد تک کرنے کے رحجان کو جاری رکھنے پر لگی ہوئی ہیں۔ ان اعداد و شمار پر پورا اترنا اس عظیم ادارے کے لیے بلاشبہ ایک سنگِ میل ہوگا۔اعلان اس لیے بھی بہت زیادہ بڑا لگتا ہے کیونکہ کمپنی 2018ء میں EVs کے محض 50,000 یونٹس ہی بنا پائی تھی۔

فوکس ویگن ایک بہت بڑا گروپ ہے جو 12 دیگر برانڈز کی ملکیت بھی رکھتا ہے بشمول آؤڈی، بینٹلی اور پورشَ۔ فوکس ویگن کے مرکزی گروپ نے گزشتہ سال آپریٹنگ منافع میں حالیہ کمی کا مشاہدہ کیا تھا جو نئےکاربن اخراج تجربات کے بعد ہوئی۔ اخراج کے حوالے سے نئے قوانین نے حال ہی میں ادارے کے منافع پر بلاشبہ اثرات ڈالے کیونکہ اسے اپنی گاڑیوں کو سرٹیفائیڈ کروانے میں مشکل کا سامنا ہو رہا ہے۔ البتہ کمپنی کی مجموعی فروخت نے 2.7 فیصد کا فوری اضافہ دیکھا جو اب 235.8 ارب یورو کی حد کو چھو رہی ہے، فوکس ویگن کا مجموعی منافع 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 17.1 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

ہربرٹ ڈیس، CEO فوکس ویگن گروپ نے ظاہر کیا کہ کمپنی نے 7.3 فیصد آپریٹنگ منافع مارجن حاصل کیا۔ 12 برانڈ گروپ کے مستقبل کے منصوبوں میں اگلے 10 سال کے عرصے میں تقریباً 70 مکمل الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں۔ یہ دیکھنا واقعتاً دلچسپ ہوا کہ فوکس ویگن ایک الیکٹرک آٹومیکر کے طور پر ابھر رہا ہے لیکن اس کا انحصار مکمل طور پر اس بات پر ہوگا کہ کمپنی ان بڑے اہداف کے سامنے خود کو کس طرح اٹھاتی ہے۔ 2019ء میں کم از کم چھ نئی گاڑیاں متعارف کروائی جانی ہیں۔

اپنے خیالات نیچے پیش کیجیے اور آٹوموبائل شعبے کی تازہ ترین خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.