ڈی ایچ اے فیز7 میں کم عمر ڈرائیور کی بائیک کو ٹکر، 1 جاں بحق

1 3,497

ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی جان لینے والے مہلک حادثے کے تقریباً چھ ماہ کے بعد ایک بار پھر، ڈی ایچ اے فیز 7 میں ایک نابالغ/ کم عمر ڈرائیور کی جانب سے چلائی جانے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

تھانے میں درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق یہ واقعہ 7 جون 2024 کی رات کو پیش آیا، جب ایک تیز رفتار کار ڈرائیور نے دو موٹر سائیکل سواروں بھائیوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کار ڈرائیور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا اور گاڑی پر سے کنٹرول کھونے کے باعث وہ موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد کار سوار جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ عبدالہادی اور عبداللہ 7 جون 2024 کو جمعہ کی نماز سے واپس آرہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ عبدالہادی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عبداللہ زخمی حالت میں ہے جس کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ دونوں بھائیوں کے والدین حج پر تھے لیکن واپس آئے اور اپنے بیٹے کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں ان کے دوسرے بھائی نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

کار ڈرائیور کی شناخت 17 سالہ مجتبیٰ وقاص کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس فی الحال ملزم کی تلاش میں ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

اس سے قبل نومبر 2023 میں، ایک نابالغ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں ایک ایسے ہی حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی جان لے لی تھی۔

حالیہ حادثے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.