یاماہا R6 سکل آیڈیشن کا اونر ریوئیو
آج ہم یاماہا R6 کا اونر ریوئیو کریں گے۔ بائک کے مالک ارسلان نے ہمیں اس کے بارے تفصیل سے بتایا۔
ماڈل
بائک کے ماڈل بارے پوچھنے پر ارسلان نے بتایا کہ یہ 2011 ماڈل ہے۔ یہ بائک 2014 میں امپورٹ کی گئی اور ارسلان کے پاس یہ بائک گزشتہ 3 سال سے ہے اور اس کو سکل ایڈیشن کہا جاتا ہے۔
یاماہا R6 کی دیکھ بھال
اونر کے مطابق یاماہا R6 کی دیکھ بھال آسان ہے۔ ارسلان نے بتایا کہ اس کے سپیئر پارٹس مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہیں اور بہت سستے بھی ہیں۔
ارسلان نے گزشتہ 3 سالوں میں تقریباً 10000 سے 15000 کلومیٹر تک اس موٹر سائیکل کو چلایا ہے۔ اونر کے مطابق وہ اس بائک کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنا پسند کرتے ہیں اور اس دوران وی لاگ بھی بناتے ہیں۔
یاماہا R6 بہت زیادہ ہیٹ ہو جاتی ہے، اسی لیے اونر زیادہ تر سردیوں میں اس بائک کو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ گرمیوں میں موٹر سائیکل سے خارج ہونے والی ہیٹ کو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ موٹر سائیکل کی ایک اور خرابی اس کی بریک ہے۔ اس کی حریف بائکس کے مقابلے میں موٹر سائیکل کی بریک لگانے کی صلاحیت کافی کمزور ہے، اور یہ فوراً نہیں رکتی۔
موڈیفکیشن
ارسلان نے اپنے یاماہا R6 میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جن میں لیور پروٹیکٹر، ڈیمپر، فرنٹ ویزر، ایس سی پروجیکٹ ایگزاسٹ، اور پچھلی سیٹ پر کاربن فائبر ریپ شامل ہیں۔
موٹر سائیکل کے اگلے حصے کو بھی جدید ترین اسٹیلتھ مررز سے مزین کیا گیا ہے۔ ارسلان نے اعتراف کیا کہ یہ سٹیلتھ مررز خالصتاً خوبصورتی کیلئے ہیں جبکہ ان کا کوئی عملی استعمال نہیں ہے۔
یاماہا R6 کی قیمت
ارسلان نے یہ بائک 3 سال پہلے 1.75 ملین میں خریدی تھی۔ جس کی موجودہ قیمت 1.8 سے 2 ملین کے درمیان ہے۔
اگر آپ کے پاس 2 ملین روپے ہوتے تو کیا آپ یہ موٹر سائیکل خریدتے؟ کمںٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں